• KHI: Asr 4:18pm Maghrib 5:55pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:11pm
  • ISB: Asr 3:32pm Maghrib 5:11pm
  • KHI: Asr 4:18pm Maghrib 5:55pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:11pm
  • ISB: Asr 3:32pm Maghrib 5:11pm

کچےکے ڈاکوؤں کیلئے شہریوں کو ہنی ٹریپ کرنے والی مبینہ ملزمہ کراچی سےگرفتار

شائع October 15, 2024
— فوٹو: اے وی سی سی
— فوٹو: اے وی سی سی

کراچی میں اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) نے شادی کا جھانسہ دے کر شہریوں کو کچے کے ڈاکوؤں کے سپرد کرنے والی سہولت کار ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق اے وی سی سی حکام کے مطابق ملزمہ شہریوں کو شادی کا جھانسہ دےکر کشمور، کندھ کوٹ، شکارپور اور گھوٹکی بلاتی تھی جہاں ڈکیت مغویوں پر تشدد کرتے اور ویڈیوز بنا کر لواحقین کو بھیج کر تاوان طلب کرتے تھے۔

حکام کے مطابق ملزمہ سے ہنی ٹریپ میں استعمال ہونے والی سم بھی برآمد کی گئی ہے۔ ملزمہ خود کو کچے کے ڈاکوؤں کے سربراہ بڈیل خان شر کی بیوی بتاتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی سندھ کی ضلع شکارپور کی پولیس نے ڈاکوؤں سے مقابلے کے بعد سکھر کے رہائشی ایک ہی خاندان کے 9 مغویوں کو بازیاب کروا لیا تھا جنہیں رشتے کا جھانسہ دے کر اغوا کیا گیا تھا۔

شکارپور کے کچے کے علاقے میں ڈاکو مغویوں کو دوسرے مقام پر منتقل کر رہے تھے کہ پولیس پہنچ گئی، ڈاکوؤں نے 15 روز قبل سکھر کے ایک ہی خاندان کے 2 مرد، دو خواتین اور اور 5 بچوں سمیت 9 افراد کو رشتے کا جھانسہ دے کر اغوا کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 2 جنوری 2025
کارٹون : 1 جنوری 2025