• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نظم وضبط کی خلاف ورزی پر معطل

شائع October 15, 2024
فل سیمنز کو 2025 کی چیمپئنز ٹرافی تک عبوری کوچ تعینات کیا گیا ہے — فوٹو: کرک انفو
فل سیمنز کو 2025 کی چیمپئنز ٹرافی تک عبوری کوچ تعینات کیا گیا ہے — فوٹو: کرک انفو

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ چندیکا ہتھورا سنگھےکو ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے اور ایک کھلاڑی کے ساتھ ناروا سلوک برتنے پر معطل کردیا گیا۔

کھیلوں کی ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق ہیڈ کوچ چندیکا ہتھورا سنگھے کو بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے پر معطل کیا ہے۔

سابق سری لنکن آل راؤنڈر چندیکا ہتھورا سنگھے کو 48 گھنٹے تک معطل رکھنے کے بعد عہدے سے ہٹایا جائے گا جبکہ بورڈ کی جانب سے انہیں شو کاز نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے۔

چندیکا ہتھورا سنگھے کے بعد ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر فل سیمنز 2025 کی چیمپئنز ٹرافی تک عبوری طور پر بنگلہ دیش کے ہیڈ کوچ کا عہدہ سنبھالیں گے۔

اس حوالے سے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر فاروق احمد نے کہا کہ ’چندیکا ہتھورا سنگھے پر نظم و ضبط کی خلاف ورزی کے دو الزامات ہیں، پہلا الزام ایک کھلاڑی کے ساتھ نامناسب رویہ اپنانا ہے، دوسرا الزام یہ ہے کہ وہ اپنے معاہدے میں درج چھٹیوں سے زیادہ چھٹیاں لیتے ہیں۔‘

خیال رہے کہ گزشتہ سال فروری میں چندیکا ہتھورا سنگھے کو بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا دوسری بار ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا، تاہم اس سال اگست میں بورڈ کا نیا سربراہ مقرر ہونے کے بعد فاروق احمد نے کہا تھا کہ چندیکا ہتھورا سنگھے کو بطور بنگلہ دیش ہیڈ کوچ برقرار نہیں رہنا چاہیے۔

چندیکا ہتھورا سنگھے کی قیادت میں بنگلہ دیش نے گزشتہ سال کے ون ڈے ورلڈ کپ اور اس سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، جبکہ کوچنگ کے دوران ان کا بہترین کارنامہ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیزیز 0-2 سے جیتنا تھا، یہ بنگلہ دیش کی پاکستان میں پہلی اور 15 سالوں میں بیرون ملک ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں پہلی جیت تھی۔

تاہم اس کے بعد دورہ بھارت میں بنگلہ دیش کو ٹیسٹ سیریز میں 0-2 اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 0-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024