• KHI: Maghrib 5:54pm Isha 7:15pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:36pm
  • ISB: Maghrib 5:10pm Isha 6:38pm
  • KHI: Maghrib 5:54pm Isha 7:15pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:36pm
  • ISB: Maghrib 5:10pm Isha 6:38pm

شیاؤ چن فان پاکستان میں ایشیائی ترقیاتی بینک کی نئی سربراہ نامزد

شائع October 14, 2024
پاکستان میں ایشیائی ترقیاتی بینک کی نئی سربراہ شیاؤ چن فان — فوٹو: اے ڈی بی
پاکستان میں ایشیائی ترقیاتی بینک کی نئی سربراہ شیاؤ چن فان — فوٹو: اے ڈی بی

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے شیاؤ چن فان کو پاکستان میں اپنا نیا سربراہ نامزد کردیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ’اے پی پی‘ کے مطابق اے ڈی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شیاؤ چن فان پاکستان میں کنٹری پارٹنرشپ اسٹریٹجی (سی پی ایس) پر عملدرآمد سمیت اے ڈی بی کے امور کی نگرانی کریں گی اور 2026 تا 2030 پر مشتمل نئے سی پی ایس پر مشاورت کی بھی قیادت کریں گی۔

نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والی شیاؤ چن فان اے ڈی بی میں 22 سالہ خدمات کے ساتھ 30 سال کے پیشہ ورانہ تجربے کی حامل ہیں اور انہوں نے آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی سند حاصل کر رکھی ہے جبکہ ماسٹرز اور بیچلرز کی اسناد انہوں نے چین کی لان ژو یونیورسٹی سے حاصل کی تھی۔

شیاؤ چن فان نے 2002 میں بطور ماہر معیشت ایشیائی ترقیاتی بینک میں شمولیت اختیار کی تھی اور اس کے بعد سے بینک کے مختلف شعبہ جات میں ان کی ذمے داریوں اضافہ ہوتا رہا ہے۔

شیاؤ چن فان نے پاکستان میں اپنی تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’میں پاکستان میں دفتر کے سربراہ کے طور پر واپسی پر خوش ہوں، اے ڈی بی کی حکومت اور پاکستانی عوام کے ساتھ طویل شراکت داری کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہوں۔‘

انہوں نے کہا کہ اے ڈی بی پاکستانی معیشت کی تیز تر بحالی، اصلاحات کے نفاذ ترقیاتی کاموں کے ذریعے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے وفاقی، صوبائی حکومتوں، نجی شعبے اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اے ڈی بی ماحولیاتی مسائل نمٹنے، نجی شعبے اور ادارہ جاتی ترقی کے لیے اپنی حمایت کو بڑھا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم قابل رہائش شہروں کے قیام، دیہی ترقی، ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام، ترقیاتی مراکز اور علاقائی تعاون و انضمام کو فروغ دینے کی کوششیں جاری رکھیں گے۔‘

شیاؤ چن فان، یانگ ژی کی جگہ ذمے داریاں سنبھالیں گی جو 2021 سے اس عہدے پر فرائض انجام دے رہے تھے، ایشیائی ترقیاتی بینک میں شمولیت سے قبل وہ آسٹریلیا کے محکمہ خزانہ میں بطور پالیسی ایڈوائزر، نیوزی لینڈ انسٹی ٹیوٹ آف اکنامک ریسرچ میں بطور ماہر معیشت اور چین کی لان ژو یونیورسٹی میں محقق کے طور پر خدمات انجام دے چکی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 1 جنوری 2025
کارٹون : 31 دسمبر 2024