• KHI: Zuhr 12:35pm Asr 4:17pm
  • LHR: Zuhr 12:05pm Asr 3:32pm
  • ISB: Zuhr 12:10pm Asr 3:31pm
  • KHI: Zuhr 12:35pm Asr 4:17pm
  • LHR: Zuhr 12:05pm Asr 3:32pm
  • ISB: Zuhr 12:10pm Asr 3:31pm

ایس سی او اجلاس: ضلعی انتظامیہ کو اسلام آباد میں فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کا حکم

شائع October 14, 2024
—فوٹو: اے ایف پی
—فوٹو: اے ایف پی

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کو اسلام آباد میں فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایس سی او اجلاس کے موقع پر وفاقی وزارت داخلہ نے ضلعی انتظامیہ کو صوبائی دارالحکومت میں فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے، اس سلسلے میں وزارت داخلہ نے چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد کو مراسلہ لکھ دیا۔

وزارت داخلہ نے کہنا ہے کہ اسلام آباد کی حدود میں کسی غیر قانونی اجتماع کی اجازت نہیں ہے، شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر کوئی احتجاج یا لاک ڈاوں نہیں ہو سکتا۔

وزارت داخہ نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد میں کسی بھی احتجاج یا لاک ڈاون سے روکنے کے احکامات جاری کیے، ضلعی انتظامیہ فول پروف سیکورٹی کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے۔

واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

کانفرنس کے دوران جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس 14 سے 17 اکتوبر تک بند رہے گی جب کہ راولپنڈی میں 14 سے 16 اکتوبر تک لاہور اور پشاور سے آنے والے ہیوی ٹریفک کے داخلے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

اس کے علاوہ حکومت نے اسلام آباد میں 3 روزہ عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، اسکول اور کاروبار بند ہیں، اور پولیس اور نیم فوجی دستوں کی بھاری نفری تعینات ہے۔

کارٹون

کارٹون : 30 دسمبر 2024
کارٹون : 29 دسمبر 2024