• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

کراچی پریس کلب میں خواتین مظاہرین سے بدتمیزی اور تشدد پر 8 پولیس اہلکار معطل

شائع October 14, 2024
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

کراچی پریس کلب کے باہر خواتین کے احتجاج میں مظاہرین سے بدتمیزی پر ایس ایچ او عیدگاہ اور پریس کلب پر تعینات دو سینئر پولیس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ واقعے میں ملوث 8 اہلکاروں کو معطل کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ڈی آئی جی جنوبی سید اسد رضا نے کراچی میں پریس کلب پر سول سوسائٹی کے احتجاج کے دوران خواتین مظاہرین سے بدتمیزی اور تشدد پر سخت ایکشن لے لیا۔

ڈی آئی جی اسد رضا نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ واقعے پر 8 پولیس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ ایس ایچ او عیدگاہ اور کراچی پریس کلب کے دو سینئر اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل ڈی آئی جی کے دفتر سے جاری نوٹیفکیشن میں چھ خواتین سمیت آٹھ اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا تھا۔

معطل کیے جانے والے اہلکاروں میں ضلع کیماڑی کے محمد عفان اور سید امین، ضلع جنوبی کی نائلہ رحمٰن، بی بی مریم، عائشہ رحمٰن اور ڈسٹرکٹ سٹی کی مصباح راشد، بی بی آمنہ اور حنا گل شامل ہیں۔

ایس ایس پی سی کو معاملے کی انکوائری کی ہدایت کردی گئی ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ معطل اہلکاروں کے خلاف متعلقہ ایس ایس پی کو محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے 14 روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

گزشتہ روز کراچی پریس کلب پر ہونے والے سندھ رواداری مارچ کے خلاف پولیس نے کارروائی کی تھی اور اس دوران پولیس کی جانب سے خواتین مظاہرین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

سندھ کے وزیر داخلہ ضیاالحسن لنجار نے کہا تھا کہ خواتین پر تشدد کی انکوائری کی اور متعلقہ پولیس افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ خواتین پر تشدد کی انکوائری کی جائے گی اور متعلقہ پولیس افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024