• KHI: Asr 4:28pm Maghrib 6:05pm
  • LHR: Asr 3:52pm Maghrib 5:30pm
  • ISB: Asr 3:55pm Maghrib 5:34pm
  • KHI: Asr 4:28pm Maghrib 6:05pm
  • LHR: Asr 3:52pm Maghrib 5:30pm
  • ISB: Asr 3:55pm Maghrib 5:34pm

دوسرے ٹیسٹ کیلئے انگلش ٹیم کا اعلان، کپتان بین اسٹوکس کی واپسی

شائع October 14, 2024
— فائل فوٹو: رائٹرز
— فائل فوٹو: رائٹرز

انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے پلئینگ الیون کا اعلان کردیا، کپتان بین اسٹوکس اور میٹ پوٹس کی پلئینگ الیون میں واپسی ہوگئی۔

فاسٹ باولرز گس اٹکنسن اور کرس ووکس کو دوسرے ٹیسٹ سے آرام دے دیا گیا۔

انگلش اسکواڈ

دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے انگلینڈ کی ٹیم زیک کراؤلی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جوئے روٹ، ہیری بروک، بین اسٹوکس (کپتان)، جیمی اسمتھ، برائیڈن کرس، میٹ پوٹس، جیک لیچ اور شعیب بشیر پر مشتمل ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ روز ہی دوسرے ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور سرفراز احمد سمیت 6 کھلاڑیوں کو ٹیم سے ڈراپ کردیا تھا۔

پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ کیلیے پاکستانی اسکواڈ میں شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، محمد ہریرہ، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، حسیب اللہ (وکٹ کیپر)، کامران غلام، سلمان علی آغا، عامر جمال، مہران ممتاز، میر حمزہ، محمد علی، نعمان علی، ساجد خان اور زاہد محمود کو شامل کیا تھا۔

پی سی بی نے کہا تھا کہ سابق کپتان بابر اعظم سمیت4 ٹاپ کھلاڑیوں کو اس لیے آرام دیا گیا ہے تاکہ وہ نئے سرے سے اور تازہ دم ہوکر واپس آ سکیں۔

پی سی بی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم اس دور کے بہترین بلے باز ہیں اور کرکٹ بورڈ چاہتا ہے کہ ذہنی طور پر تروتازہ بابراعظم مستقبل میں پاکستان کی نمائندگی کریں۔

پی سی بی کے ترجمان نے اسکواڈ کے حوالے سے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف آئندہ ٹیسٹ میچز کے لیے ٹیم کا انتخاب سلیکٹرز کے لیے ایک مشکل کام تھا، انہیں کھلاڑیوں کی موجودہ شکل، سیریز میں کم بیک کرنے اور پاکستان کے 2024-25 کے بین الاقوامی شیڈول پر غور کرنا تھا، ان عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کرکٹ اور کھلاڑیوں کے بہترین مفاد میں بابر اعظم، نسیم شاہ، سرفراز احمد اور شاہین شاہ آفریدی کو آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اس کے ساتھ ساتھ پی سی بی ہمارے نوجوان کھلاڑیوں اور ڈومیسٹک پرفارمرز کو انگلینڈ کی مضبوط ٹیم کے خلاف اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے مواقع فراہم کر رہا ہے۔

پی سی بی کا ماننا تھا کہ حسیب اللہ، مہران، کامران غلام، محمد علی، نعمان، ساجد اور زاہد میں سے ہر ایک موقع سے فائدہ اٹھانے اور بقیہ دو ٹیسٹ میچوں میں ٹیم کی خدمت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پی سی بی کو اپنے ٹیسٹ پلیئرز کی اگلی نسل کو تیار کرنے پر بھی توجہ مرکوز کرنی ہوگی اور یہ سیریز نوجوانوں کو ٹیم میں شامل کرنے کا موقع ہے۔

کارٹون

کارٹون : 15 اکتوبر 2024
کارٹون : 14 اکتوبر 2024