• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm

آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا

شائع October 14, 2024
— فوٹو: ای ایس پی این کرک انفو
— فوٹو: ای ایس پی این کرک انفو

آسٹریلیا کے کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف 3 ون ڈے انٹرنیشنل پر مشتمل سیریز کے لیے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

کھیلوں کی ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق 4 نومبر سے شروع ہونے والی ون ڈے سیریز میں ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے جب کہ آل راؤنڈر مچل مارش اور جارح مزاج اوپننگ بلے باز ٹریوس ہیڈ اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مچل مارش اور ڈریوس ہیڈ کے ہاں آئندہ چند ہفتوں میں بچوں کی ولادت ہونی ہے جس کی وجہ سے وہ ٹیم کو دستیاب نہیں ہیں جب کہ آل راؤنڈر کیمرون گرین کمر کی انجری کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں کیے گئے ہیں۔

آل راؤنڈر مارکس اسٹوئنس کی ون ڈے ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، جنہوں نے 2023 کے ورلڈکپ کے بعد کوئی بھی میچ نہیں کھیلا تاہم وہ پاکستان میں ہونے والی چیمپئز ٹرافی کے لیے ٹیم پلان کا حصہ ہیں اور خاص طور پر کیمرون گرین اور مچل مارش کی غیر موجودگی میں انہیں موقع دیا گیا ہے۔

دورہ انگلینڈ میں ون ڈے کرکٹ میں واپسی کرنے والے وکٹ کیپر بلے باز الیکس ہیلز کو بہترین کارکردگی کے باوجود بھی ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا اور ٹیم میں واحد وکٹ کیپر جوش انگلیس کو رکھا گیا ہے۔

چیف سلیکٹر کا بیان:

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر جارج بیلی نے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی سے قبل یہ ہماری آخری ون ڈے سیریز ہے جس میں ہم نے متوازن اسکواڈ بنانے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم میں بیماری اور انجریز کے چینلجز کے باوجود ہمارا دورہ انگلینڈ بہترین رہا جب کہ فروری میں پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کی تیاری کے لیے اسکواڈ کے تجربے کو بڑھانے کا اچھا موقع ہے۔

آسٹریلیا اسکواڈ:

پیٹ کمنز (کپتان)، شان ایبٹ، کوپر کونولی، جیک فریزر میکگورک، آرون ہارڈی، جوش ہیزل ووڈ، جوش انگلیس، مارنس لیبوشین، گلین میکسویل، میتھیو شارٹ، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک، مارکس اسٹوئنس، ایڈم زمپا

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 4 ،8 اور 10 نومبر کو ایک روزہ میچز کھیلے جائیں گے جس کے بعد 3 ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی جس کے لیے آسٹریلیا کی ٹیم کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024