• KHI: Asr 4:08pm Maghrib 5:44pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:08pm Maghrib 5:44pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

چینی آئی پی پیز پاکستان میں بڑے بیرونی سرمایہ کار ہیں، وفاقی وزیر خزانہ

شائع October 13, 2024
سی پیک فیز 2 کو اگے بڑھانے کیلئے پرعزم ہیں — فوٹو: ڈان نیوز
سی پیک فیز 2 کو اگے بڑھانے کیلئے پرعزم ہیں — فوٹو: ڈان نیوز

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ چینی انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز ) پاکستان میں سب سے بڑے بیرونی سرمایہ کار ہیں، چین کی پاکستان کے توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری قابل تحسین ہے۔

اسلام آباد میں چینی چیمبر آف کامرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین کی ترقی دنیا کے لیے مثال ہے، چین نے مجموعی طور پر پاکستان کے توانائی کے شعبے میں 20 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی ہے اور ملک میں توانائی کے شعبے کو مکمل طور پر تبدیل کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کے منصوبوں نے 9 ہزار میگاواٹ کی بجلی پیدا کرنے میں مدد دی ہے، چین کی جانب سے گزشتہ ایک دہائی میں سستی بجلی فراہم کرنے جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری قابل تحسین ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چینی انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) پاکستان میں بجلی کی سب سے بڑے بیرونی سرمایہ کار ہیں، انہوں نے قابل تجدید توانائی کے ذرائع میں سرمایہ کاری کی ہے جو سی پیک فیز 2 کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان چین اقتصادی راہداری (سی پیک) فیز 1 میں ملک میں انفرااسٹرکچر بنانے پر کام کیا گیا جبکہ سی پیک فیز 2 میں اس انفرااسٹرکچر کو بروکار لایا جائےگا۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک معیشت درست سمت میں گامزن ہے، پچھلے چند ماہ میں پاکستانی کرنسی میں استحکام آیا ہے، ملکی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ غیر ملکی زرمبادلہ کےذخائر اگلے دو ہفتوں میں 11 ارب ڈالرز تک پہنچ جائیں گے۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا وہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ہونے والے اقدامات کے حوالے سے پرامید ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 17 نومبر 2024
کارٹون : 16 نومبر 2024