• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کی تشکیل نو، چار نئے اراکین کمیٹی میں شامل

شائع October 11, 2024
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی سلیکشن کمیٹی کی تشکیل نو کرتے ہوئے کمیٹی میں دو سابق ٹیسٹ کرکٹرز سمیت چار نئے ارکان کو شامل کر لیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پہلے قائم سلیکشن کمیٹی میں تین نئے ووٹنگ کو شامل کر لیا جس میں سابق کپتان اظہر علی کے ساتھ ساتھ سابق کرکٹر عاقب جاوید، عالمی شہرت یافتہ سابق امپائر علیم ڈار اور حسن چیمپ کو شامل کر لیا ہے۔

چاروں نئے ارکان کے ساتھ ساتھ اس کمیٹی میں موجود سابق کرکٹر اسد شفیق کو بھی ووٹنگ کے حقوق حاصل ہیں البتہ ٹیم مینجمنٹ میں موجود کپتان اور کوچ کو یہ حق نہیں دیا گیا تاہم ان سے ٹیم کی سلیکشن میں مشاورت ضرور کی جائے گی۔

یہ پیشرفت ایک ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب گزشتہ ماہ سلیکشن کمیٹی کے رکن اور سابق مایہ ناز بلے باز محمد یوسف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

اسد شفیق سلیکٹر کی حیثیت سے کام جاری رکھیں گے اور ٹیم کے انتخاب میں مستقل مزاجی کو برقرار رکھنے کے لیے کپتان اور کوچ سے مشاورت بھی کریں گے۔

اس نئی سلیکشن کمیٹی کا پہلا امتحان دورہ آسٹریلیا میں محدود اوورز کی سیریز کے لیے نئی ٹیم کا انتخاب ہو گا۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024