• KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:29pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:29pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm

اعجاز اسلم کی والدہ انتقال کر گئیں

شائع October 11, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

سینیئر اداکار اعجاز اسلم کی والدہ کے انتقال پر شوبز شخصیات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے ان سے اظہار افسوس کیا ہے۔

اعجاز اسلم نے انسٹاگرام پر والدہ کی ہسپتال میں کھچوائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے 11 اکتوبر کو بتایا کہ ان کی والدہ فانی دنیا سے رخصت ہوئیں۔

اداکار نے والدہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں دنیا کی سب سے اچھی ماں بھی قرار دیا اور مداحوں سمیت تمام افراد سے ان کی مغفرت کی دعا کی اپیل بھی کی۔

اعجاز اسلم نے یہ نہیں بتایا کہ ان کی والدہ کو کیا بیماری لاحق تھی، تاہم ان کی جانب سے والدہ کی شیئر کی گئی تصویر میں انہیں ہسپتال کے یونیفارم اور ہسپتال کے کمرے میں دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکار کی جانب سے والدہ کے انتقال کی خبر شیئر کرنے کے بعد متعدد شوبز شخصیات نے اس پر کمنٹس کرتے ہوئے ان کی والدہ کی مغفرت کی دعائیں کیں۔

شوبز شخصیات کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور مداحوں نے بھی اداکارہ کی والدہ کی مغفرت کی دعائیں کیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024