• KHI: Fajr 5:13am Sunrise 6:29am
  • LHR: Fajr 4:43am Sunrise 6:04am
  • ISB: Fajr 4:48am Sunrise 6:10am
  • KHI: Fajr 5:13am Sunrise 6:29am
  • LHR: Fajr 4:43am Sunrise 6:04am
  • ISB: Fajr 4:48am Sunrise 6:10am

پیپلز پارٹی کے وفد کی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات، آئینی ترامیم سمیت دیگر معاملات پر گفتگو

شائع October 10, 2024
—فائل فوٹو: یوٹیوب اسکرین گریب
—فائل فوٹو: یوٹیوب اسکرین گریب

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے وفد نے اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کرکے آئینی ترامیم، آئینی عدالت اور دیگر سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا کہ عدالتی اصلاحات اور آئینی عدالت کے قیام پر تمام سیاسی جماعتوں سے بات ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ ہمیشہ اچھی ملاقات رہی، کوشش ہے کہ عدالتی اصلاحات کے معاملے پر اتفاق رائے پیدا کریں۔

واضح رہے اس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے اسلام آباد میں ملاقات کی تھی جس کے دوران ملکی سیاسی صورتحال، آئینی عدالتوں اور عدالتی اصلاحات سے متعلق آئینی ترامیم کے حوالے سے تجاویز پر مشاورت کی گئی تھی۔

نواز شریف اور بلاول بھٹو کی ملاقات کے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا تھا کہ تمام جمہوری قوتوں کو مل کر پارلیمنٹ کے ذریعے عدل کا نظام وضع کرنا ہے، ایسا نظام عدل جس میں کسی فرد کی بالادستی نہ ہوبلکہ عوام کی رائے، اداروں کا احترام ہو اور ایک شخص کو وہ قوت اور اختیار حاصل نہ ہو جو اچھے بھلے جمہوری نظام کو جب چاہے پٹڑی سے اتار دے۔

بلاول بھٹو اور نواز شریف کی ملاقات کے دوران پیپلزپارٹی کے وفد میں یوسف رضا گیلانی، راجا پرویز اشرف، شیری رحمٰن شامل تھیں جب کہ مسلم لیگ (ن) کے وفد میں احسن اقبال، عرفان صدیقی، رانا ثنااللہ اور مرتضیٰ عباسی موجود تھے۔

کارٹون

کارٹون : 11 اکتوبر 2024
کارٹون : 10 اکتوبر 2024