• KHI: Asr 4:18pm Maghrib 5:55pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:11pm
  • ISB: Asr 3:32pm Maghrib 5:11pm
  • KHI: Asr 4:18pm Maghrib 5:55pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:11pm
  • ISB: Asr 3:32pm Maghrib 5:11pm

آئی جی سندھ کی چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت

شائع October 10, 2024
اجلاس میں چینی شہریوں کے سیکیورٹی اقدامات کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا— فائل فوٹو: ایکس
اجلاس میں چینی شہریوں کے سیکیورٹی اقدامات کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا— فائل فوٹو: ایکس

انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ غلام نبی میمن کی زیرصدارت اجلاس میں چینی شہریوں کی سیکیورٹی میں مزید بہتری کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔

ڈان نیوز کے مطابق سینٹرل پولیس آفس کراچی میں چینی شہریوں کے سیکیورٹی اقدامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اور سی پیک کے علاوہ منصوبوں پر مصروف چینی شہریوں کی نقل و حرکت اور ان کے حفاظتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں چینی شہریوں کے سیکیورٹی اقدامات کی موجودہ صورتحال اور تجاویز سے آگاہ کیا گیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر چینی شہریوں کی غیر ضروری نقل و حرکت محدود کردی گئی ہے جبکہ حفاظتی اقدامات میں مزید اضافہ بھی کردیا گیا ہے۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ چینی شہریوں کی سیکیورٹی میں مزید بہتری کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دی جائے۔

ایڈیشنل آئی جی آپریشنز کی سربراہی میں ڈی آئی جیز، سپیشل پروٹیکشن یونٹ (ایس پی یو) ، کراچی ایڈمن، اسٹیبلشمنٹ ، ہیڈ کوارٹرز، ایس ایس پی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے۔

کمیٹی چینی شہریوں سے متعلق موجودہ ایس او پی اور سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لے کر اپنی تجاویز ترتیب دے گی۔

آئی جی سندھ نے مزید کہا کہ صوبائی سطح پر رنگین شیشوں، جعلی نمبر پلیٹس اور پولیس لائٹس استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کا آغاز کیا جائے، علاقہ پولیس ،ٹریفک پولیس اور اے وی ایل سی باہمی اشتراک سے ایسی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کو یقینی بنائیں۔

اجلاس میں پولیس ایکشن کے دوران باڈی وارن یا دیگر کیمروں کی مدد سے ان کارروائیوں کے ریکارڈ کو محفوظ کرنے کی ہدایات بھی کی گئی۔

غلام نبی میمن نے کہا تمام افسران اپنی نفری کو غیرملکی بالخصوص چینی شہریوں کے تحفظ جیسے اقدامات پر ناصرف سیکیورٹی بریفنگ دیں بلکہ انہیں مستعد اور الرٹ بھی رکھیں۔

کارٹون

کارٹون : 2 جنوری 2025
کارٹون : 1 جنوری 2025