• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

فیس بک پر ’لوکل اور ایکسپلور‘ ٹیب کی آزمائش

شائع October 10, 2024
—فوٹو: فیس بک
—فوٹو: فیس بک

دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بک پر متعدد نئے فیچرز کی آزمائش شروع کردی گئی، جنہیں کامیاب آزمائش کا بعد ویب سائٹ کا حصہ بنا دیا جائے گا۔

میٹا کے مطابق فیس بک پر ’لوکل اور ایکسپلور‘ نامی ٹیبز کی آزمائش کی جا رہی ہے، ساتھ ہی میں ویب سائٹ پر آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سرچ کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔

اے آئی کو بہتر بنائے جانے کے بعد میٹا اے آئی کے تحت پوسٹس، اکاؤنٹس اور دیگر معلومات کو فیس بک پر تلاش کرنا آسان ہوجائے گا، علاوہ ازیں اسی ٹول کے تحت فیس بک پر اے آئی کی مدد سے کیے گئے کمنٹس کو بھی تلاش کیا جا سکےگا۔

کمپنی کے مطابق فیس بک پر ’لوکل ٹیب‘ کی آزمائش بھی شروع کردی گئی، جس کے تحت صارفین کو ان کی لوکیشن کے حساب سے مواد دکھایا جائے گا۔

اس فیچر کے تحت ہر شہر، خطے، ملک اور صوبے کے صارفین کو اپنے علاقے کا مواد زیادہ نظر آنے لگے گا۔

میٹا نے بتایا کہ لوکل ٹیب کے لیے فیس بک کے دیگر حصوں جیسے مارکیٹ پلیس، لوکل گروپس اور ایونٹس سے مواد اکٹھا کرکے اسے ٹیب کا حصہ بنایا جائے گا۔

اسی طرح فیس بک پر ’ایکسپلور‘ نامی ٹیب کی آزمائش بھی شروع کردی گئی۔

یہ انسٹاگرام ایکسپلور جیسا فیچر ہے، جس میں دکھائی جانے والی فوٹوز، ویڈیوز اور دیگر مواد کو صارف کی دلچسپیوں کو مدنظر رکھ کر دکھایا جائے گا۔ اس ٹیب پر کلک کرکے صارفین مختلف طرح کا مواد دیکھ اور تلاش کر سکیں گے۔

علاوہ ازیں فیس بک میسینجر میں کمیونٹیز کے فیچرز کو بھی پیش کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024