• KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:25pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 3:41pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 3:41pm
  • KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:25pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 3:41pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 3:41pm

’خلیل‘ پر مزاحیہ ویڈیو خلیل الرحمٰن قمر پر نہیں بنائی تھی، نادیہ حسین

شائع October 10, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ماڈل، میک اپ آرٹسٹ اور اداکارہ نادیہ حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اگست میں ’خلیل‘ پر جو مزاحیہ ویڈیو بنائی تھی، وہ ڈراما نگار خلیل الرحمٰن قمر پر نہیں تھی۔

نادیہ حسین نے اگست میں انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ آج سے ان کی پسندیدہ گالی ’ابے: او خلیلٗ ہے، پھر ویڈیو میں وہ معذرت کرتے ہوئے سنائی دیتی ہیں کہ نہیں نہیں، ان کا مطلب تھا، ’ابے: او ذلیل‘۔

نادیہ حسن کی مذکورہ ویڈیو پر انہیں متعدد شوبز شخصیات سمیت مداحوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔

شوبز شخصیات اور سوشل میڈیا صارفین نے انہیں یاد دلایا تھا کہ ’خلیلٗ عربی لفظ ہے، جس کی معنی دوست ہے۔

نادیہ حسین نے مذکورہ ویڈیو ایک ایسے وقت میں بنائی تھی جب ڈراما ساز خلیل الرحمٰن قمر کو ہنی ٹریپ کے ذریعے مبینہ طور پر خاتون اور ان کے گینگ کی جانب سے اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنانے کا اسکینڈل سامنے آیا تھا۔

لیکن اب نادیہ حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے مذکورہ ویڈیو خلیل الرحمٰن قمر کے لیے نہیں بنائی تھی، لوگوں نے خود ہی اخذ کیا کہ انہوں نے ویڈیو ڈراما نگار کے لیے بنائی تھی۔

نادیہ حسین نے یوٹیوبر کو انٹرویو میں بتایا کہ انہیں اس وقت نئی گالی کا خیال آیا تو انہوں نے ویڈیو بنائی لیکن انہوں نے مذکورہ ویڈیو خلیل الرحمٰن قمر کے لیے نہیں بنائی تھی۔

ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ویڈیو میں ”ذلیل“ کے ساتھ ”خلیل“ لفظ اس لیے کہا کہ دونوں الفاظ ایک دوسرے سے ملتے جلتے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ لوگوں نے خود ہی ان کی ویڈیو کو خلیل الرحمٰن قمر کے خلاف بنی ویڈیو سمجھا، انہوں نے ویڈیو میں ایسا کچھ نہیں کہا تھا اور نہ ہی انہوں نے ڈراما نگار کے خلاف ویڈیو بنائی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 12 جنوری 2025
کارٹون : 9 جنوری 2025