• KHI: Asr 4:18pm Maghrib 5:55pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:11pm
  • ISB: Asr 3:32pm Maghrib 5:11pm
  • KHI: Asr 4:18pm Maghrib 5:55pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:11pm
  • ISB: Asr 3:32pm Maghrib 5:11pm

آرمی چیف کی سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری سے ملاقات، دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال

شائع October 10, 2024
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح کی سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں مختلف شعبوں میں برادرانہ دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان کے لیے غیر متزلزل حمایت کا شکریہ ادا کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص مختلف شعبوں میں برادرانہ دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے اقدامات تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سعودی تجارتی وفد کا دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان پائیدار اور برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستانی عوام سعودی عرب کے لیے گہری عزت اور محبت رکھتے ہیں، آرمی چیف نے سعودی وفد کو پاکستان کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے دورے کے دونوں ممالک کے لیے امید افزا نتائج کی امید کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی وزیر برائے سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا تھا۔

سعودی وزیر سرمایہ کار خالد بن عبدالعزیز الفالح تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے، وفد میں سعودی عرب کی تعمیراتی، انجینئرنگ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت، خوراک اور پیٹرولیم کی کمپنیوں کے نمائندے شامل ہیں۔

تین روزہ دورے کے دوران سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدوں کو حتمی شکل دیے جانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف جمعرات کو سعودی وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 2 جنوری 2025
کارٹون : 1 جنوری 2025