• KHI: Fajr 5:30am Sunrise 6:49am
  • LHR: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • ISB: Fajr 5:14am Sunrise 6:41am
  • KHI: Fajr 5:30am Sunrise 6:49am
  • LHR: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • ISB: Fajr 5:14am Sunrise 6:41am

سعودی وفد پاکستان پہنچ گیا، 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدوں کا امکان

شائع October 9, 2024
— فوٹو: پی آئی ڈی
— فوٹو: پی آئی ڈی

سعودی وزیر برائے سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق سعودی وزیر سرمایہ کار خالد بن عبدالعزیز الفالح تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے ہیں، وفد میں سعودی عرب کی تعمیراتی، انجینئرنگ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت، خوراک اور پیٹرولیم کی کمپنیوں کے نمائندے شامل ہیں۔

تین روزہ دورے کے دوران سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدوں کو حتمی شکل دیے جانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف جمعرات کو سعودی وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔

سعودی وفد کے ساتھ پلینری، سیکٹورل بریک آؤٹ اور بزنس ٹو بزنس سیشن ہوگا جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوں گے۔

سعودی وفد 11 اکتوبر کو نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا دورہ اور عسکری حکام سے ملاقاتیں بھی کرے گا، جبکہ وزارتی سطح پر پاکستانی اور سعودی وفد کی راؤنڈ ٹیبل میٹنگز بھی ہوں گی۔

گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ ملائیشین وزیراعظم کے دورہ پاکستان میں دوطرفہ تجارت پربات ہوئی جبکہ سعودی عرب کا وفد بھی پاکستان آرہا ہے جس میں 2 ارب ڈالر سے زیادہ کے معاہدے ہوں گے۔

یاد رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقد ہو گا جس میں بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر سمیت دیگر ممالک کے اعلیٰ سطح کے وفود شرکت کریں گے۔

وفاقی حکومت نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے پیش نظر اسلام آباد اور راولپنڈی میں 3 روز کے لیے عام تعطیل کا اعلان کیا ہوا ہے، کابینہ ڈویژن نے 14، 15 اور 16 اکتوبر کو راولپنڈی، اسلام آباد میں تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔

کارٹون

کارٹون : 15 نومبر 2024
کارٹون : 14 نومبر 2024