• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:33pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:58pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 4:02pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:33pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:58pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 4:02pm

صوابی میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ

شائع October 8, 2024
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

ریسکیو 1122 کے حکام نے بتایا کہ خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں گدون امازئی کے پہاڑی علاقے میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔

ریسکیو 1122 کے عہدیدار لقمان خان نے بتایا کہ حادثے کے بعد تربیتی طیارہ تباہ ہو گیا جبکہ دونوں پائلٹ کامیابی سے اپنے پیراشوٹ کے ذریعے باہر نکنے میں کامیاب ہوگئے اور انہیں معمولی چوٹیں آئیں۔

انہوں نے کہا کہ ریسکیو آپریشن کے ابتدائی مرحلے میں مقامی لوگوں نے دونوں پائلٹوں کی مدد کی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک مقامی شخص نے بتایا کہ حادثے کی وجہ سے وجہ سے دونوں پائل خوفزدہ نظر آ رہے تھے اور انہیں فوری طور پر محفوظ مقام پر لے جایا گیا۔

لقمان خان نے مزید کہا کہ پہاڑی علاقہ ہونے کے باوجود اطلاع ملنے پر ریسکیو اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔

انہوں نے کہا کہ دونوں پائلٹ معمولی زخمی ہوئے اور انہیں ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں ابتدائی طبی امداد دی گئی، انہوں نے مزید بتایا کہ بعد ازاں دونوں کو آرمی ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

فوری طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 9 اکتوبر 2024
کارٹون : 8 اکتوبر 2024