• KHI: Zuhr 12:35pm Asr 4:17pm
  • LHR: Zuhr 12:05pm Asr 3:32pm
  • ISB: Zuhr 12:10pm Asr 3:31pm
  • KHI: Zuhr 12:35pm Asr 4:17pm
  • LHR: Zuhr 12:05pm Asr 3:32pm
  • ISB: Zuhr 12:10pm Asr 3:31pm

12 سال سے خیبرپختونخوا کے وسائل وفاق پر چڑھائی کیلئے استعمال ہو رہے ہیں، عظمی بخاری

شائع October 7, 2024
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ 12 سال سے خیبرپختونخوا کے وسائل وفاق پر چڑھائی کرنے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی رہائی کے لیے جانے والا خود ہی غائب ہوگیا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور لوگوں کو ورغلا کر لائے اور پھر خود غائب ہوگئے۔

عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ کل ان کی پوری لیڈر شپ ورک فرام ہوم کررہی تھی، وزیراعلی خیبرپختونخوا لوگوں کو ورغلا کرلائے اور پھر خود غائب ہوگئے، علی امین گنڈا پور سمیت ان کی لیڈر شپ دھمکیاں دے رہی تھی۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے پی ٹی آئی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کے بچوں کو اپنے مفاد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کو بیرونی ایجنڈے کے لیے استعمال کیاجا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہید کانسٹیبل کا خون کس کے ہاتھوں تلاش کرنا ہے، آپ جن بچوں کو لے کر آئے انہیں مرنے کے لیے اکیلا چھوڑ دیا۔

عظمی بخاری نے مزید کہا کہ علی امین گنڈا پور کو گالیاں دینے کا کوئی فائدہ نہیں، گنڈا پور کا جان بوجھ کر اغواء کا ڈرامہ کیا گیا، پی ٹی آئی یوٹیوب ونگ صدر صدیق جان بھی بلبلا رہے ہیں، پُرامن احتجاج کے لوگ اسلحہ غلیلوں کے ساتھ آئے کیا سیاسی جماعتیں ایسی آتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 30 دسمبر 2024
کارٹون : 29 دسمبر 2024