• KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:29pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:29pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خیبرپختونخوا ہاؤس سے نکلنے کی تصاویر سامنے آگئیں

شائع October 6, 2024
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی گزشتہ روز خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں داخل ہونے اور وہاں سے واپس باہر نکلنے کی تصاویر سامنے آگئیں۔

ڈان نیوز کے مطابق تصاویر میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو سیاہ لباس میں خیبر پختونخوا ہاؤس داخل ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ دوسری تصویر میں وہ لباس تبدیل کرکے دوسرے رنگ کےکپڑے پہن کر وہاں سے باہر نکل رہے ہیں۔

سرکاری ذرائع سے سے جاری کی گئی سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے پی ہاؤس سے خود روانہ ہوئے۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علی امین گنڈاپور اپنی مرضی سے اپنے حفاظتی اہلکاروں کے ہمراہ خیبر پختونخوا ہاؤس سے باہر جا رہے ہیں۔

سرکاری ذرائع نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی گرفتاری کی تردید کی ہے تاہم تحریک انصاف کے متعدد رہنماؤں کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ علی امین گنڈا پور کو حراست میں لیا گیا ہے۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے اپنی مرضی سے کے پی ہاؤس جانے اور وہاں سے نکلنے کی تصدیق کے بعد ان کی گرفتاری کی تمام خبریں بے بنیاد ثابت ہو گئی ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراطلاعات عطا تارڑ نے علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کی تردید کی ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اسلام آباد میں رونما ہونے والے واقعات میں پولیس کو مطلوب ہیں، ہم نے ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے تھے لیکن وہ ابھی پولیس یا کسی اور ادارے کی تحویل میں نہیں ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024