• KHI: Maghrib 5:55pm Isha 7:16pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:37pm
  • ISB: Maghrib 5:11pm Isha 6:39pm
  • KHI: Maghrib 5:55pm Isha 7:16pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:37pm
  • ISB: Maghrib 5:11pm Isha 6:39pm

وزیر اطلاعات کا پی ٹی آئی پر سسٹم ڈی ریل کرنے کی سازش کا الزام

شائع October 6, 2024
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سسٹم ڈی ریل کرنے کی سازش کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔

وزیراطلاعات عطاتارڑ نے ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی 2014 والی صورتحال دہرانا چاہتے ہیں لیکن یہ ناکام ہوگئے ہیں اور حالات ٹھیک ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی اہلکار جان ہتھیلی پر رکھ کر سخت موسم میں بھی ڈیوٹی کرتے ہیں، کچھ شرپسند عناصر نے اسلام آباد پولیس کے اہلکار کو شہید کیا، ہم پولیس اہلکار عبدالحمید کی شہادت کو نہیں بھولیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب لاش گھر آتی ہے اور کہرام مچتا ہے تو اس کا درد پی ٹی آئی والے نہیں سمجھتے، یہ لاشوں کے لیے ہی آئے تھے، اسلحے اور غلیلوں سے بھی لیس تھے، یہ ملکی معشیت اور حالات خراب کرنا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی کا مقصد یہی تھا کہ لاشیں گریں۔

وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا کہ یہ کہتے ہیں خان نہیں تو کچھ نہیں اور جو ان کا ساتھ نہیں دیتے یہ ان کے خلاف منفی مہم چلاتے ہیں لیکن ہم انہیں انتشار پھیلانے نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا تسلیم کررہی ہے کہ ملکی معیشت ٹھیک ہورہی ہے لیکن انہیں ملکی ترقی کا سفر ہضم نہیں ہورہا، یہ ملکی معیشت اور حالات خراب کرنا چاہتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ علی امین گنڈٓاپور اپنے لوگوں کو چھوڑ کر ریسٹ ہاؤس میں پہنچ گئے۔

کارٹون

کارٹون : 2 جنوری 2025
کارٹون : 1 جنوری 2025