• KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm
  • KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm

دلجیت دوسانجھ کی جانب سے کنسرٹ میں ہانیہ عامرکو اسٹیج پر بلانے کی ویڈیو وائرل

شائع October 5, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کی جانب سے لندن میں اپنے میوزک کنسرٹ کے دوان اداکارہ ہانیہ عامر کو اسٹیج پر بلانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دلجیت دوسانجھ کو کنسرٹ میں پرفارمنس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پرفارمنس کے دوران دلجیت دوسانجھ کی نظر ہانیہ عامر پر پڑتی ہے، جس کے بعد وہ پرفارمنس کو روک کر اداکارہ کو اسٹیج پر آنے کی دعوت دیتے دکھائی دیتے ہیں۔

دلجیت دوسانجھ کی جانب سے بلائے جانے کے بعد ہانیہ عامر اسٹیج پر جاتی ہیں، جہاں بھارتی گلوکار انہیں گلے لگانے کے بعد اپنی نامکمل پرفارمنس مکمل کرکے مائیک اداکارہ کے حوالے کرتے ہیں۔

ہانیہ عامر نے اسٹیج پر مدعو کرنے پر نہ صرف دلجیت دوسانجھ کا شکریہ ادا کیا بلکہ محبتیں دینے پر کنسرٹ میں موجود افراد کا بھی شکریہ ادا کیا۔

ہانیہ عامر نے دلجیت دوسانجھ کی گلوکاری اور شخصیت کی تعریفیں بھی کیں جب کہ بھارتی گلوکار نے پاکستانی اداکارہ کو سپر اسٹار قرار دیا۔

دلجیت دوسانجھ نے مائیک پر کہا کہ نہ صرف وہ بلکہ تمام لوگ ہانیہ عامر کو اسکرین پر دیکھتے ہیں اور سب انہیں پسند کرتے ہیں، وہ سپر اسٹار ہیں۔

دلجیت دوسانجھ کی جانب سے ہانیہ عامر کو اسٹیج پر بلانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے دونوں کو سپر اسٹار قرار دیا۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024