• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

ایچ ای سی کرکٹ ٹیم پریذیڈنٹ کپ کھیلنے کے لیے پرعزم

شائع October 4, 2024
انہوں نے میرٹ پر نوجوان کھلاڑیوں کی سلیکشن کو بھی سراہا — فوٹو: ڈان نیوز
انہوں نے میرٹ پر نوجوان کھلاڑیوں کی سلیکشن کو بھی سراہا — فوٹو: ڈان نیوز

ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کرکٹ ٹیم کے 25 رکنی وفد نے چیئرمین ایچ ای سی پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد سے ملاقات کی۔

ملاقات کرنے والے وفد میں پاکستان کی جامعات کے 20 شارٹ لسٹ کیے گئے کھلاڑیوں سمیت پانچ آفیشلز شامل تھے۔

جامعات کے ان کھلاڑیوں کو 24 اور 25 ستمبر 2024 کو کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد میں ہونے والے ٹرائلز میں حصہ لینے والے 200 سے زیادہ کھلاڑیوں میں سے منتخب ٹیم نے اسی یونیورسٹی میں ایک خصوصی تربیتی کیمپ میں شرکت کی۔

چیئرمین ایچ ای سی، پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد نے ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور یونیورسٹی کے طلبا میں کھیلوں کی مہارت کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے میرٹ پر نوجوان کھلاڑیوں کی سلیکشن کو بھی سراہا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ ایچ ای سی نوجوان ٹیلنٹ کی پرورش و نشوونما اور نوجوانوں کو تعلیم و کھیل دونوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

ایچ ای سی کی گزشتہ سال کی شاندار کارکردگی کے باعث اس سال کے پریذیڈنٹ کپ میں ایچ ای سی کی ٹیم سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔

چیئرمین ایچ ای سی نے ٹیم کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنی مہارت، ٹیم ورک اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کریں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام پریذیڈنٹ کپ گریڈ I کرکٹ ٹورنامنٹ یونیورسٹی کے طلبا کو قومی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لیے ایک منفرد پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔

ایچ ای سی کی پشاور یونیورسٹی اور کامسیٹس یونیورسٹی، اسلام آباد کے ساتھ شراکت داری اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تعاون کو فروغ دینے اور انسانی وسائل کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024