پشاور: حکومت نے مطالبات مان لیے، لیڈی ہیلتھ ورکرز نے احتجاج ختم کردیا
خیبرپختونخوا اسمبلی کے سامنے 7 گھنٹوں سے جاری لیڈی ہیلتھ ورکرز کا احتجاج حکومت کی جانب سے مطالبات ماننے پر ختم کردیا گیا۔
ڈان نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کی لیڈی ہیلتھ ورکرز نے مطالبات کے حق میں اسمبلی کے سامنے احتجاج کیا۔
مظاہرین نے کہا کہ سالوں سے ہمارا بنیادی اسکیل پانچ ہے، اپ گریڈیشن کی جائے، ایل ایچ ڈبلیوز کا سروس اسٹرکچر نہیں، صوبے میں آئی ایچ پی پروجیکٹ کی 4 ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرز کی ریگولرائزیشن کی جائے، جبکہ چار ماہ کی بند تنخواہیں اور ایک سال کے بقایاجات ادا کیے جائیں۔
مظاہرین اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد 7 گھنٹے تک جاری رہنے والا احتجاج ختم کردیا گیا۔
مظاہرے کے باعث گھنٹوں خیبر روڈ پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر رہی۔