• KHI: Fajr 5:56am Sunrise 7:17am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:56am Sunrise 7:17am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am

بنگلہ دیش نے بھارت سمیت 5 ممالک سے سفرا کو واپس بلا لیا

شائع October 3, 2024 اپ ڈیٹ October 4, 2024
— فوٹو: رائٹرز
— فوٹو: رائٹرز

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے بڑے پیمانے پر سفارتی عملے میں ردوبدل کرتے ہوئے پڑوسی ملک بھارت سمیت 5 ممالک سے اپنے سفرا کو واپس بلا لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش میں بڑی سیاسی تبدیلیوں کے بعد نوبیل امن انعام یافتہ محمد یونس کی قیادت میں عبوری حکومت قائم ہوئی جب کہ اس سے قبل ملک میں کئی ہفتوں کے پرتشدد مظاہروں نے اس وقت کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کو 5 اگست کو استعفیٰ دینے اور بھارت فرار ہونے پر مجبور کر دیا تھا۔

اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ وزارت خارجہ نے برسلز، کینبرا، لزبن، نئی دہلی اور نیویارک میں اقوام متحدہ کے مستقل مشن پر مامور سفرا کو فوری طور پر دارالحکومت ڈھاکا واپس جانے کا حکم دیا۔

اہلکار نے مزید بتایا کہ انہیں فوری طور پر اپنی ذمہ داریاں چھوڑ کر واپس جانے کے لیے کہا گیا۔

یہ قدم برطانیہ میں ہائی کمشنر یا سفیر سیدہ منا تسنیم کی واپسی کی یاددہانی کرواتا ہے، جنہیں اسی طرح واپس جانے کے لیے کہا گیا تھا۔

حسینہ واجد کی حکومت کے خلاف طلبہ کی زیر قیادت تحریک کے نتیجے میں 700 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

خلیج بنگال میں دونوں ممالک کے درمیان چار ہزار کلومیٹر طویل سرحد اور سمندری حدود مقرر ہیں۔

بنگلہ دیش میں اقلیتی گروہوں نے سیاسی تبدیلیوں کے بعد ہندوؤں پر حملوں کے الزامات عائد کیے ہیں، جبکہ حکومت کا کہنا ہے کہ تشدد کے محرکات مذہبی نہیں بلکہ سیاسی تھے

کارٹون

کارٹون : 2 جنوری 2025
کارٹون : 1 جنوری 2025