ریڈ لائن پراجیکٹ کے لیے درختوں کی کٹائی پر ہائی کورٹ کا میئر کراچی کو شوکاز نوٹس

شائع October 2, 2024
فائل فوٹو: ڈان اخبار/ فہیم صدیقی
فائل فوٹو: ڈان اخبار/ فہیم صدیقی

سندھ ہائی کورٹ نے ریڈ لائن پراجیکٹ کی تعمیر کے لیے درخت کاٹنے کے معاملے پر میئر کراچی مرتضی وہاب کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے جاری تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ عدالت نے مرتضیٰ وہاب سے درختوں کے متعلق پالیسی طلب کی تھی لیکن میئر کراچی نے عدالتی حکم پر عمل در آمد نہیں کیا۔

اس حوالے سے کہا گیا کہ پالیسی پیش نہ کرنے کی صورت میں انہیں خود پیشی کے احکامات دیے گئے ہیں اور سندھ بھر میں درختوں کی کٹائی پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ بلاجواز درخت کاٹنا جرم ہوگا اور اگر درختوں کی کٹائی ضروری ہو پہلے سیشن جج سے لازمی اجازت لینا ہوگی۔

عدالتی حکم میں کہا گیا کہ انوائرنمنٹ پروٹیکشن ایجنسی کے مطابق ہر درخت کی کٹائی پر پانچ نئے درخت اگانا لازمی تھے لیکن ریڈ لائن پراجیکٹ کے ٹھیکیدار نے انوائرنمنٹ پروٹیکشن ایجنسی کی ہدایت پر عمل درآمد نہیں کیا اور پراجیکٹ کے لیے 3 ہزار سے زائد درخت کاٹے گئے۔

ہائی کورٹ نے ریڈ لائن پراجیکٹ کی تعمیر کے لیے درخت کاٹنے کے معاملے پر میئر کراچی مرتضی وہاب کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 3 اکتوبر 2024
کارٹون : 2 اکتوبر 2024