• KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:08pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:08pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 3:22pm

غیر جمہوری طریقے سے آئے ہوئے لوگوں نے آئین کو تباہ کردیا، علی امین گنڈا پور

شائع September 30, 2024
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ غیر جمہوری طریقے سے آئے ہوئے لوگوں نے آئین کو تباہ کردیا ہے جب کہ یہ گولیاں اور تشدد ہمارا وقت ضائع کرسکتا ہے لیکن مقصد تبدیل نہیں کرسکتا۔

وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2017 کے پولیس ایکٹ پر کام کررہے ہیں، کوئی بھی اپنی طاقت کو بے جا استعمال نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ نگران حکومت میں پولیس پر وہ کام کروائے گئے جو وہ نہیں کرنا چاہتے تھے، وزارت داخلہ اور دیگر محکموں کے ساتھ ملکر قوانین بنارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ غیر جمہوری طریقے سے آئے ہوئے لوگوں نے آئین کو تباہ کردیا ہے، جہاں جہاں ہمیں حکم ملے گا وہاں جلسہ کریں گے، یہ گولیاں ،تشدد ہمارا وقت ضائع کرسکتا ہے مقصد تبدیل نہیں کرسکتا۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ میں وزیر اعلی ہوں اپنے وسائل ڈنکے کی چوٹ پر استعمال کروں گا، میری مشینری راستہ اس لیے کلئیر کرے گی کیونکہ میں اس صوبے کا وزیراعلی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کو وراننگ دے رہا ہوں، کسی کا غلط حکم نہ مانیں، نتائج آپ نے خود بھگتنے ہوں گے، عظمی بخاری کہتی ہیں میں خبیر پختونخوا میں جلسہ کروں، میں کیوں یہاں جلسہ کروں، میں پورے پاکستان میں جلسہ کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن، بلاول اور پی ڈی ایم کے دیگر رہنما جلسے کررہے ہیں لیکن انہیں روکنے والا کوئی نہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے خود بولا کہ مجھے کہا گیا کہ ہی پی آئی کی حکومت ختم کرو، مولانا صاحب آپ مان گئے کہ امریکا کے کہنے پر آپ نے پی ٹی آئی کی حکومت گرائی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 11 دسمبر 2024
کارٹون : 10 دسمبر 2024