• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

اسرائیل کے لبنان پر ظالمانہ حملے جاری، مزید 105 شہری شہید

شائع September 30, 2024

اسرائیل کے لبنان پر ظالمانہ حملے جاری ہیں، صہیونی فوج کی جانب سے بمباری کے نتیجے میں مزید 105 شہری شہید ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق امریکا نے لبنان تنازع کے سفارتی حل پر زور دیا ہے لیکن اس نے اپنی فوج کو خطے میں اپنی موجودگی بڑھانے کا اختیار بھی دے دیا ہے۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے مطالبہ کیا کہ اگر مشرق وسطی میں جنگ سے بچا جاسکتا ہے، تو ایسا کیا جانا چاہیے، مزید کہنا تھا کہ وہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے بات کریں گے۔

لبنان کی وزارت صحت نے بتایا کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران کم از کم ایک ہزار لبنانی شہری شہید اور 6 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل نے فلسطین اور لبنان کے بعد تیسرے مسلمان ملک پر حملہ کرتے ہوئے یمن میں بمباری کی، جہاں اسرائیلی حملے میں یمن کے چوتھے بڑے شہر حُدیدہ کی بندرگاہ کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں اب تک کم از کم چار افراد شہید اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

حوثیوں کی جانب سے چلائے جانے والے ال مشرق ٹی وی کے مطابق اسرائیلی حملے میں ابتدائی معلومات کے مطابق ایک پورٹ ورکر اور تین انجینئرز سمیت کم از کم 4 افراد شہید اور 33 زخمی ہو گئے جبکہ ایمبولینس اور ریسکیو ٹیمیں دیگر لاپتا افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔

اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ ہم نے درجنوں طیاروں کا استعمال کرتے ہوئے یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں بشمول پاور اسٹیشنز اور بندرگاہ کو نشانہ بنایا۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024