• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

کراچی میں ایم پاکس کے تین مشتبہ کیسز رپورٹ، مریض ہسپتال منتقل

شائع September 29, 2024
— فائل فوٹو: رائٹر
— فائل فوٹو: رائٹر

کراچی میں ایم پاکس(منکی پاکس) کے مزید تین مشتبہ کیسز رپورٹ ہو ہیں اور مریضوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں بیرون ملک سے آنے والے افراد کے مبینہ طور پر ایم پاکس کے مرض میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

گزشتہ رات تینوں مشتبہ مریض بیرون ملک سے کراچی پہنچے تھے جنہیں ایئرپورٹ پر مشتبہ علامت کی تصدیق ہونے پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تینوں مشتبہ مریضوں کے جسم پر سرخ دھبے تھے۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق تینوں مشبتہ مریضوں کو آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔

براعظم افریقہ میں تباہی مچانے والی یہ بیماری اب تک ایشیائی ممالک میں کنٹرول میں ہے اور عالمی ادارہ صحت کی جانب سے اس وبا کے حوالے سے ایمرجنسی نافذ کیے جانے کے بعد پاکستان میں اب تک اس کے ایک درجن سے کم کیسز ہی رپورٹ ہوئے ہیں۔

اس سے قبل 16 ستمبر کو اسلام آباد میں ایک کیس رپورٹ ہوا تھا اور متاثرہ شخص کو پمز ہسپتال کے ائسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا تھا۔

خلیجی ملک سے آنے والے ڑا، 44 سالہ متاثرہ شخص کو بارڈر ہیلتھ سروسز کے عملے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر اسکریننگ کے دوران پکڑا تھا اور پمز ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024