• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

نیپال میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 66 افراد ہلاک، 69 لاپتا

شائع September 29, 2024
— فوٹو: رائٹرز
— فوٹو: رائٹرز

نیپال میں مسلسل بارشوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کم از کم 66 افراد ہلاک اور 69 لاپتا ہوگئے ہیں جب کہ اہم سڑکوں کے بند ہونے کے ساتھ ساتھ ملک میں فضائی آپریشن بھی متاثر ہوا۔

ڈان اخبار میں شائع خبررساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے کیوں کہ گزشتہ روز سے 69 افراد لاپتا ہیں جن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

بارشوں سے زیادہ تر ہلاکتیں کھٹمنڈو ویلی میں ہوئی جہاں پر سیلاب سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا۔

کھٹمنڈو ایئرپورٹ کے ترجمان رنجی شیرپا نے کہا ہے کہ ملک میں بین الاقوامی پروازیں بحال ہیں تاہم اندرون ملک کئی پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔

کھٹمنڈو میں ہونے والی 322 ملی میٹر بارش کے باعث ریسکیو اہلکاروں نے پھنسے ہوئے لوگوں کی مدد کے لیے ہیلی کاپٹروں اور کشتیوں کا استعمال کیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیا میں مون سون کی سالانہ بارشوں کے ختم ہونے میں ایک ہفتہ کی تاخیر کے باعث ہمالیائی ملک کے زیادہ تر دریاؤں میں طغیانی آگئی ہے، جس کی وجہ سے پورے خطے میں موسلادھار بارشیں ہورہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کا سلسلہ اتوار تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024