• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

ناروے نے لبنان دھماکوں سے منسلک شخص کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

شائع September 27, 2024
فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

حزب اللہ کے زیر استعمال مواصلاتی آلات میں ہوئے دھماکے سے منسلک ایک نارویجن شہری کے لاپتا ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے، جس نے حکام کو عالمی وارنٹ گرفتاری جاری کرنے پر مجبور کردیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ناروے کی نیشنل کرمنل انویسٹی گیشن سروس (کریپوس) نے شخص کی شناخت ظاہر کیے بغیر تصدیق کی کہ انہوں نے ایک بین الاقوامی نوٹس جاری کیا ہے، اوسلو پولیس نے گزشتہ ہفتے ناروے کے ایک شخص کے دھماکوں سے مبینہ طور پر منسلک ہونے کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔

اوسلو پولیس کی ماری ایلیس بونیس مائیہرر نے براڈکاسٹر این آر کے کو بتایا کہ لاپتا افراد کا کیس کھولا گیا اور ہم نے اس شخص کی بین الاقوامی تلاش شروع کر دی ہے۔

یاد رہے کہ پچھلے ہفتے لبنان بھر میں سیکڑوں پیجرز اور واکی ٹاکیز میں دھماکا ہوا تھا جس میں کم از کم 39 افراد جاں بحق اور تقریباً 3000 زخمی ہوگئے تھے، اس حملے کا الزام اسرائیل پر عائد کیا گیا تھا۔

بلغاریہ کے حکام نے ہنگری کی ویب سائٹ ٹیلییکس کی رپورٹ کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا جس میں بتایا گیا تھا کہ بلغاریہ میں ایک نارویجن کے ذریعے رجسٹرڈ ایک کمپنی نورٹا گلوبل نے آلات درآمد کیے اور پھر انہیں حزب اللہ کے حوالے کر دیا۔

بلغاریہ کی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی (سانس) نے بعد میں کہا کہ کمپنی کا دھماکا خیز آلات کی فراہمی سے کوئی تعلق نہیں لیکن اوسلو پولیس نے بتایا کہ انہوں نے سامنے آنے والی انفارمیشن کے بعد ابتدائی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

نورٹا گلوبل کو اپریل 2022 میں رنسن جوز نے قائم کیا تھا، کمپنی نے گزشتہ سال یورپی یونین کے علاوہ مشاورتی سرگرمیوں سے 650,000 یورو آمدنی اکٹھا کرنے کا اعلان کیا تھا، کمپنی نے گزشتہ ہفتے ورڈنز گینگ اخبار کو بتایا کہ رنسن جوز 17 ستمبر سے بیرون ملک کام کے دورے پر ہیں اور وہ ان تک نہیں پہنچ سکے۔

واضح رہے کہ پیجرز اور واکی ٹاکی اس وقت پھٹ گئیں جب ان کے صارفین سپر مارکیٹوں میں خریداری، سڑکوں پر چہل قدمی اور جنازوں میں شرکت کر رہے تھے، جس سے ملک خوف و ہراس میں ڈوب گیا، اقوام متحدہ نے جمعے کو کہا کہ ہاتھ میں پکڑے جانے والے مواصلاتی آلات میں دھماکا جنگی جرم بن سکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024