• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

کراچی: جسم سے باہر دل رکھنے والا بچہ سرجری نہ ہونے کے باعث انتقال کر گیا

شائع September 26, 2024
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کراچی میں جسم سے باہر دل رکھنے والا 8 دن کا بچہ سرجری نہ ہونے کے باعث انتقال کر گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق اہلخانہ نے بتایا کہ بچے کا دل پیدائشی طور پر جسم سے باہر تھا، بچے کو مختلف ہسپتال لے کر گئے جہاں بتایا گیا کہ بچے کا علاج ملک میں ممکن نہیں۔

اہلخانہ نے بتایا کہ قومی ادارہ برائے امراض قلب میں بتایا گیا کہ بچے کی سرجری بیرون ملک ہی ممکن ہے۔

کنسلٹنٹ کارڈیولوجسٹ ڈاکٹر اکرم کے مطابق جسم سے باہر دل رکھنے والے بچوں کے کیسز بہت کم دیکھنے کو ملتے ہیں، جسم سے باہر دل کی نشوونما کی بیماری کو ایکٹوپیاکارڈس (ectopia cordis) کہا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پیڈیاٹرک کارڈک سرجنز کی تعداد بہت کم ہے، پیڈیاٹرک کارڈک سرجنز کی کمی کی وجہ سے پیچیدہ سرجریز ملک میں ریفر نہیں کی جاتیں۔

تاہم قومی ادارہ امراض قلب کے ڈائرکٹر ڈاکٹر طاہر صغیر نے ڈان نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بچے کی سرجری یہاں ممکن تھی، ایسی 3 سے 4 سرجریز کر چکے ہیں جن میں سے صرف ایک ناکام رہی۔

انہوں نے کہا کہ ایسے بچوں کی سرجری پیدائشی کے فوری بعد ہونا ضروری ہے، بچے کی سرجری سے متعلق اہلخانہ کو کس نے منع کیا اس کی معلومات لی جارہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024