• KHI: Zuhr 12:23pm Asr 4:43pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 4:11pm
  • ISB: Zuhr 11:59am Asr 4:15pm
  • KHI: Zuhr 12:23pm Asr 4:43pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 4:11pm
  • ISB: Zuhr 11:59am Asr 4:15pm

گوہر رشید بھارت میں ہوتے تو وہاں کے مقبول ترین اداکار ہوتے، ابو علیحہ

شائع September 26, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

فلم ساز ابو علیحہ نے کہا ہے کہ اگر گوہر رشید بھارت میں ہوتے تو وہ اس وقت کے سب سے مقبول بولی وڈ اداکار ہوتے، یہاں ان کی قدر نہیں کی جا رہی، وہ انڈر ریٹڈ اداکار ہیں۔

ابو علیحہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں مختلف موضوعات پر بات کرتے ہوئے یہ بھی اعتراف کیا کہ وہ انڈسٹری میں نئے ہیں، وہ بہت سارے اداکاروں سے سیکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان سے متعلق مشہور ہے کہ وہ کم بجٹ میں فلمیں بناتے ہیں اور یہ حقیقت بھی ہے لیکن ایسا بلکل نہیں کہ وہ کام پر کمپرومائز کرتے ہیں۔

انہوں نے مثال دی کہ جیسا کہ انہوں نے جاوید اقبال اور پھر ٹکسالی گیٹ فلم بنائی اور دونوں کے بجٹ میں فرق تھا، اس لیے دیکھنے والوں نے بھی محسوس کیا کہ ٹکسالی گیٹ اچھی فلم تھی۔

انہوں نے دلیل دی کہ ٹکسالی گیٹ اس لیے لوگوں کو اچھی فلم لگی، کیوں کہ اس کا بجٹ زیادہ تھا اور اس کے مناظر کی تیاری میں پیسہ لگا جب کہ جاوید اقبال کا بجٹ کم تھا، اس لیے اس کے مناظر اور سیٹ پر پیسے کم لگے اور اسکرین پر واضح فرق نظر آتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے ماہرہ خان کی اسکرپٹ سینس کی تعریفیں کیں اور کہا کہ انہوں نے ایک اسکرپٹ اداکارہ کو دکھائی جو کہ بھارت کے لکھاریوں سمیت دیگر لکھاریوں نے بھی دیکھی لیکن اس باوجود ماہرہ خان نے اسکرپٹ کو دیکھتے ہی اس میں کچھ چیزیں شامل کرنے کی تجویز دی، جس پر وہ اداکارہ کا اسکرپٹ سینس دیکھ کر حیران رہ گئے۔

ابو علیحہ کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ صبا قمر، اقرا عزیز اور نعمان اعجاز کے ہمراہ کام کریں اور ان کی کوشش ہے کہ وہ جلد ان میں سے کسی ایک اداکار کے ساتھ کام کریں۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے محسن عباس حیدر اور فیصل قریشی کی بھی تعریفیں کیں اور کہا کہ فیصل قریشی جتنے بڑے اداکار ہیں، اتنے ہی وقت کے پابند ہیں، انہیں جو وقت شوٹنگ کے لیے دیا جاتا ہے، وہ اس سے چند منٹ پہلے ہی سیٹ پر موجود ہوتے ہیں۔

ابو علیحہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگرچہ گوہر رشید مشکل اداکار ہیں لیکن انہیں ان کے ساتھ کام کرنے میں مزہ آتا ہے، وہ بہترین اداکار ہیں جو کردار میں ڈھل جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گوہر رشید ایسے اداکار ہیں جو ہدایت کار کی ہدایات پر عمل کرنے سے قبل ان سے کئی سوالات کرتے ہیں اور انہیں کسی بھی منظر یا ڈائلاگ کے لیے منانا آسان کام نہیں ہوتا لیکن وہ کمال کی اداکاری کرتے ہیں۔

انہوں نے گوہر رشید کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ وہ انڈر ریٹڈ اداکار ہیں، یعنی جس شہرت اور عزت کے وہ اہل ہیں، انہیں اتنی شہرت اور کام نہیں ملتا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر گوہر رشید بھارت میں ہوتے تو وہ اس وقت وہاں کے سب سے معروف بولی وڈ اداکار ہوتے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 26 ستمبر 2024
کارٹون : 25 ستمبر 2024