• KHI: Zuhr 12:23pm Asr 4:43pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 4:11pm
  • ISB: Zuhr 11:59am Asr 4:15pm
  • KHI: Zuhr 12:23pm Asr 4:43pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 4:11pm
  • ISB: Zuhr 11:59am Asr 4:15pm

کراچی: ٹریفک پولیس کی مبینہ غفلت سے دو بچوں کا باپ کومہ میں چلاگیا

شائع September 26, 2024
— فوٹو: سوشل میڈیا
— فوٹو: سوشل میڈیا

کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک پولیس کی مبینہ غفلت سے حادثے کا شکار ہونے والا دو بچوں کا باپ اطہر کومہ میں چلاگیا۔

ڈان نیوز کے مطابق دو روز قبل کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر سماما کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا تھا لیکن دو روز گزرنے کے بعد بھی پولیس نے حادثے کا مقدمہ درج نہیں کیا۔

یونیورسٹی روڈ پر غلط سمت سے تیز رفتاری سے آنے والی سفید ریوو نے کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کے ملازم اطہر کو کچل دیا تھا جو اس وقت بائیک پر سوار تھا۔

حادثے کے نتیجے میں اطہر کے سر پر شدید چوٹ آئی تھی جو دو روز سے سول ٹراما سینیٹر میں داخل ہے۔

حادثے کے وقت کوئی ٹریفک اہلکار سڑک پر موجود نہیں تھا جب کہ ابتدائی بیان لینے کے لیے آنے والا پولیس اہلکار کاشف بھی پلٹ کر واپس نہ آیا۔

دوسری جانب زخمی کے بھائی نے اپنے طور پر سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد جمع کیے ہیں اور انہوں نے پولیس سے مدد کی اپیل کی ہے۔

یاد رہے کہ 19 اگست کو کراچی میں کارساز روڈ پر تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر راہ گیروں پر چڑھ دوڑی تھی، حادثے میں باپ بیٹی جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے تھے جبکہ پولیس نے گاڑی چلانے والی خاتون کو گرفتار کرلیا تھا۔

بعد ازاں، مرکزی ملزم نتاشہ دانش اور جاں بحق ہونے والے دو افراد کے لواحقین کے درمیان معاہدہ ہوگیا، نتاشہ کے اہل خانہ نے آمنہ کے اہل خانہ کو ساڑھے 5 کروڑ روپے سے زائد دیت کے طور پر رقم ادا کردی، رقم کی ادائیگی پے آرڈر کے ذریعے کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آمنہ کے کسی رشتے دار کو کمپنی میں ملازمت بھی دی جائے گی جب کہ واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کے ساتھ بھی ملزمہ کی صلح ہوگئی اور زخمیوں کو الگ سے رقم ادا کردی گئی۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 26 ستمبر 2024
کارٹون : 25 ستمبر 2024