• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

’آئی کے804‘ نمبر پلیٹ کے مقدمے میں ٹک ٹاکرکو رہا کرنے کا حکم

شائع September 26, 2024
— فائل فوٹو: سوشل میڈیا
— فائل فوٹو: سوشل میڈیا

کینٹ کچہری لاہور نے ٹک ٹاکر ندیم مبارک (نانی والا) کو مبینہ طور پر غیر قانونی نمبر پلیٹ ’آئی کے 804‘ استعمال کرنے کے مقدمے سے ڈسچارج کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے ندیم مبارک کے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی تھی، ملزم کے خلاف الزامات ثابت کرنے کے لیے کوئی ثبوت موجود نہیں، ملزم کے خلاف ریکوری کا بیان ریکارڈ پر موجود نہیں ہے۔

فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ تفتیشی افسر کی ملزم کو جیل بھیجوانے کی استدعا مسترد کی جاتی ہے، گرفتار ملزم کو مقدمے سے ڈسچارج کیا جاتا ہے، ملزم کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو فوری رہا کیا جائے۔

واضح رہے کہ 24 ستمبر کو لاہور پولیس نے گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹ ’آئی کے 804‘ لگانے والے ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا تھا۔

ٹک ٹاکر ندیم نانی والا نے مبینہ طور پر اپنی گاڑی پر ’آئی کے 804‘ کی جعلی نمبر پلیٹ لگا رکھی تھی جس پر پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا تھا۔

لاہور پولیس کی جانب سے ڈیفنس مین بلیوارڈ کے قریب ناکے پر چیکنگ کے دوران ملزم ندیم کو گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف جعلی نمبر پلیٹ رکھنے پر ڈیفنس سی میں اے ایس آئی خالد محمود کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024