آئینی ترامیم اتفاق رائے سے منظور ہونی چاہئیں، مولانا فضل الرحمٰن
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم اتفاق رائے سے منظور ہونی چاہئیں جبکہ مدت ملازمت میں توسیع مفادات کی بنیاد پر نہیں ضرورت کی بنیاد پر ہونی چاہیے۔
اسلام آباد میں سینئر صحافیوں سے ملاقات میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وہ آئینی عدالت کے قیام کے حق میں ہیں، تاہم کسی شخص کے لیے ترمیم کے حق میں نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ افتخار چوہدری کے لیے سب نے جدوجہد کی لیکن انہوں نے جو حشر کیا وہ سامنے ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ترمیم مفادات سے بالاتر ہو کر وسیع تر قومی مفاد میں ہو جبکہ مدت ملازمت میں توسیع مفادات نہیں ضرورت کی بنیاد پر ہونی چاہیے
مولانا فضل الرحمٰن نے بتایا کہ شہباز شریف نے ملاقات میں صرف اتنا کہا کہ ان کی حمایت کی جائے۔