• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ایم ڈی کیٹ امتحان کے خلاف طلبہ اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے

شائع September 25, 2024
طلبہ نے ایم ڈی کیٹ کا امتحان دوبارہ لینے کا مطالبہ کردیا — فائل فوٹو: پی پی آئی
طلبہ نے ایم ڈی کیٹ کا امتحان دوبارہ لینے کا مطالبہ کردیا — فائل فوٹو: پی پی آئی

ایم ڈی کیٹ کے فیل ہونے والے طلبہ امتحان کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق ہائی کورٹ پہنچنے والے طلبہ نے مؤقف اپنایا ہے کہ جب پیپر ان کے سامنے آیا تو وہ اسے دیکھ کر پریشان ہو گئے، پرچے میں 20 سے زائد سوالات ایسے تھے جو نصاب سے باہر کے تھے۔

ایم ڈی کیٹ میں فیل ہونے والے طلبہ نے بتایا کہ ان کے والدین جب یونیورسٹی گئے اور معاملہ اٹھایا تو وائس چانسلر صاحب پچھلے دروازے سے نکل گئے اور انہوں نے پولیس بھی بلوا لی۔

طلبہ کے مطابق پولیس نے ہمیں گھیرے میں لیا جبکہ ہم نے کچھ نہیں کیا تھا، طلبہ نے ایم ڈی کیٹ کا امتحان دوبارہ لینے کا مطالبہ کردیا۔

قبل ازیں ایم ڈی کیٹ کے انٹری ٹیسٹ میں فیل ہونے والے طلبہ و طالبات نے احتجاج کیا تھا اور شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی کے طلبہ اور طالبات نے سڑک بلاک کر دی تھی۔

واضح رہے کہ 22 ستمبر کو ملک بھر میں ہونے والے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے داخلہ ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا گیا تھا۔

پورے ملک میں ہونے والے ایم ڈی کیٹ کے امتحانات میں ایک لاکھ 60 ہزار امیدواروں نے شرکت کی تھی تاہم 50 سے زائد طلبہ پر نقل کرنے کے الزامات میں مقدمات درج کیے گئے اور اس دوران 2 طلبہ کو گرفتار بھی کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024