شاداب خان سے 6 ماہ تک تعلقات رہے، ٹک ٹاکر شاہ تاج خان
معروف ٹک ٹاکر شاہ تاج خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے کرکٹر شاداب خان سے 6 سے 7 ماہ تک تعلقات رہے، دونوں کے درمیان واٹس ایپ اور انسٹاگرام پر بات چیت ہوتی رہی ہے۔
شاہ تاج خان نے حال ہی میں میزبان متھیرا کے شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر اور تنازعات پر کھل کر بات کی۔
پروگرام کے دوران ٹک ٹاکر کی جانب سے کرکٹر شاداب خان کے حوالے سے کی گئی بات کی مختصر ویڈیو وائرل ہوگئی، جس میں وہ کرکٹر سے تعلقات کا دعویٰ کرتی دکھائی دیں۔
انہوں نے بتایا کہ وہ شاداب خان پر فدا رہی ہیں، انہیں ان کی کرکٹ اچھی لگتی تھی، وہ ان کی اتنی بڑی مداح رہی ہیں کہ ان کی خاطر کرکٹ میچز دیکھنے لاہور تک گئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ انتہا کی حد تک شاداب خان کو چاہتی تھیں لیکن جب کرکٹر نے شادی کرلی تو ان کا دل ٹوٹ گیا۔
شاہ تاج خان کے مطابق جب کرکٹر کی شادی ہوگئی تو ایک دن انہوں نے اپنی سہیلیوں کے ساتھ گفتگو کے دوران شاداب خان پر اچانک شادی کرنے پر لعنت بھیجی، جس کی آڈیو وائرل ہوگئی اور کرکٹر کے مداحوں نے نہیں آڑے ہاتھوں لیا۔
انہوں نے بتایا کہ چوں کہ وہ شاداب خان پر فدا تھیں اور انہوں نے اچانک شادی کرلی تو ان کا دل ٹوٹ گیا، اس لیے انہوں نے کرکٹر کے لیے نامناسب زبان استعمال کی تھی، جس پر کرکٹر کے مداحوں نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔
ایک سوال کے جواب میں شاہ تاج خان نے دعویٰ کیا کہ ان کے اور شاداب خان کے درمیان تعلقات استوار ہوچکے تھے، دونوں واٹس ایپ سمیت انسٹاگرام پر بات چیت کرتے رہے ہیں۔
ان کے مطابق دونوں نے 6 سے 7 ماہ تک ایک دوسرے سے بات چیت کی اور کرکٹر ان کے ساتھ انسٹاگرام پر وینش موڈ میں میسیجز کا تبادلہ کرتے تھے (وینش موڈ انباکس میں اسکرین ریفریش ہونے پر پہلے والے میسیجز از خود غائب ہوجاتے ہیں)
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے اور شاداب خان کے درمیان باضابطہ طور پر بات چیت ہوتی تھی، دونوں کے درمیان اچھے روابط تھے لیکن اس باوجود کرکٹر نے انہیں شادی سے متعلق آگاہ نہیں کیا تھا۔
شاہ تاج خان کا کہنا تھا کہ وہ شاداب خان پر فدا تھیں، اس لیے انہیں لگتا تھا کہ کرکٹر کو انہیں شادی کا بتانا چاہیے تھا لیکن کرکٹر نے انہیں نہیں بتایا۔
پروگرام کے دوران انہوں نے اپنے سنگل مدر ہونے پر بھی بات کی اور بتایا کہ بیٹے کی پرورش کرنا مشکل کام ہے، انہیں ڈر لگتا ہے کہ بیٹا بڑا ہوکر ان کے کردار پر انگلیاں نہ اٹھائے۔
انہوں نے یہ بھی شکوہ کیا کہ ٹک ٹاکر ربیکا خان نے انہیں اپنی منگنی کی تقریبات میں مدعو نہیں کیا تھا لیکن بعد ازاں انہوں نے انہیں مدعو کیا اور وہ ساری ناراضگیاں بھلا کر ان کی خوشیوں میں شریک ہوئیں۔