• KHI: Fajr 5:07am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:33am Sunrise 5:54am
  • ISB: Fajr 4:37am Sunrise 5:59am
  • KHI: Fajr 5:07am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:33am Sunrise 5:54am
  • ISB: Fajr 4:37am Sunrise 5:59am

کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کے قریب دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی

شائع September 25, 2024
دھماکے میں پولیس وین کو نشانہ بنایا گیا— فوٹو: ڈان نیوز
دھماکے میں پولیس وین کو نشانہ بنایا گیا— فوٹو: ڈان نیوز

صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کے قریب دھماکے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی ہو گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق دھماکا مشرقی بائی پاس کے علاقے بارکزئی ٹاؤن کے قریب ہوا جس میں پولیس وین کو نشانہ بنایا گیا۔

ڈی ایس پی سیٹلائٹ ٹاون عابد جدون نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا جو 2 سے ڈھائی کلو کے برابر تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے خالق شہید پولیس تھانے کی پولیس وین کو نشانہ بنایا گیا جس سے گاڑی کو نقصان پہنچا اور ڈرائیور اور ایک کانسٹیبل زخمی ہوا جبکہ دھماکے کی زد آنیوالے راہگیروں سمیت مجموعی طور پر 12 افراد زخمی ہوئے جنہیں ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈی ایس پی نے بتایا کہ پولیس، ایف سی اور سی ٹی ڈی نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے بتایا کہ واقعہ مشرقی بائی پاس پر پیش آیا جہاں دہشت گردی کے اس حملے میں پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ واقعے میں ایک پولیس اہلکار اور تین شہری زخمی ہوئے اور واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

شاہد رند نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں شواہد اکٹھے کررہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 ستمبر 2024
کارٹون : 25 ستمبر 2024