• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

شائع September 25, 2024
— فائل فوٹو: کینوا
— فائل فوٹو: کینوا

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہو گیا، جس کے بعد اس کے نرخ تاریخ کی بُلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2500 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 75 ہزار 500 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح 10گرام سونا 2144 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 36 ہزار 197 روپے کا ہو گیا۔

واضح رہے کہ 20 ستمبر کو پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 3 ہزار 500 اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد ملک میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھیں۔

یاد رہے کہ رواں سال یکم جنوری کو فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 19 ہزار 700 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 88 ہزار 357 روپے تھی جب کہ اس وقت عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 2 ہزار 82 ڈالر تھی۔

اس طرح فی تولہ سونے کی قیمت میں 55 ہزار 800 روپے اور 10 گرام سونے کے نرخ 47 ہزار 840 روپے بڑھ چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024