• KHI: Fajr 5:07am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:33am Sunrise 5:54am
  • ISB: Fajr 4:37am Sunrise 5:59am
  • KHI: Fajr 5:07am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:33am Sunrise 5:54am
  • ISB: Fajr 4:37am Sunrise 5:59am

جنوبی وزیرستان میں ’ڈرون حملہ‘، ایک شخص جاں بحق

شائع September 25, 2024
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

جنوبی وزیرستان کی تحصیل سروغہ کے علاقے کونرائی راغزئی میں مبینہ ڈرون حملے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق مقامی ذرائع نے ڈرون حملے کی تصدیق کی ہے اور متوفی کی شناخت سیف اللہ محسود جبکہ زخمیوں کی شناخت مرتضیٰ، حمید خان اور عابد کے نام سے کی ہے۔

تاہم حکام کی جانب سے ڈرون حملے کی تصدیق نہیں کی گئی، زخمیوں کو علاج کے لیے ڈیرہ اسمٰعیل خان کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اپر جنوبی وزیرستان کے ڈپٹی کمشنر سلیم جان سے رابطہ کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ ایک بم دھماکا تھا جس میں 4 افراد زخمی ہوئے، انہوں نے بتایا کہ دھماکے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 ستمبر 2024
کارٹون : 25 ستمبر 2024