• KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm
  • KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm

جسٹس منصورکی بطور چیف جسٹس تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرنےکی درخواست کی فائل چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو ارسال

شائع September 25, 2024
— فائل فوٹو / اے ایف پی
— فائل فوٹو / اے ایف پی

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عابد حسین چٹھہ نے سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ کی بطور چیف جسٹس پاکستان تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کرنےکی درخواست پر سماعت سے معذرت کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو بھجوا دی۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عابد حسین چٹھہ نے ندیم شبلی ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ آئین کے تحت سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج نے چیف جسٹس پاکستان بننا ہے، جسٹس منصور علی شاہ اب سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج ہیں۔

جسٹس عابد حسین چٹھہ نے درخواست کسی دوسرے بینچ کے روبرو لگانے کے لیے فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی۔

واضح رہے کہ 23 ستمبر کو لاہور ہائی کورٹ نے سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ کی بطور چیف جسٹس تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرنےکی درخواست پر اعتراض ختم کردیے تھے۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر آصف زرداری جسٹس منصور علی شاہ کی تعیناتی کو متنازع بنا رہے ہیں۔

درخواست گزار نے استدعا کی تھی کہ لاہور ہائی کورٹ حکومت کو جسٹس منصور علی شاہ کی بطور چیف جسٹس تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کا حکم دے۔

بعد ازاں، عدالت نے درخواست پر عائد اعتراض ختم کرتے ہوئے اسے سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دے دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024