• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

پہلی نظر کی محبت پر یقین نہیں، سمجھنے کے بعد محبت کا فیصلہ کرتی ہوں، زویا ناصر

شائع September 24, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

ماڈل و اداکارہ زویا ناصر نے کہا ہے کہ وہ پہلی نظر میں پیار ہوجانے پر یقین نہیں رکھتیں، وہ پہلے انسان کو پرکھتی اور سمجھتی ہیں، پھر ان سے محبت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرتی ہیں۔

زویا ناصر نے حال ہی میں میشن کو محبت اور تعلقات کے حوالے سے سوالوں کے جوابات دیے اور یہ بھی بتایا کہ اس وقت وہ کس سے تعلقات میں ہیں۔

زویا ناصر کا کہنا تھا کہ وہ کسی بھی مرد میں سب سے پہلے اخلاقیات اور شخصیت دیکھتی ہیں کہ وہ کس طرح دوسرے سے پیش آ رہے ہیں، پھر ان میں صفائی جیسی چیزوں کو دیکھنے کے بعد ان سے متعلق فیصلہ کرتی ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ زیادہ رومانوی شخصیت نہیں لیکن اگر انہیں کسی کے ساتھ رومانوی فلم کرنی پڑے تو وہ شاہ رخ خان کے ساتھ کل ہو نہ ہو یا کبھی خوشی کبھی غم جیسی فلم کریں گی۔

ایک اور سوال کے جواب میں زویا ناصر نے بتایا کہ اگر انہیں کسی کے ساتھ ڈیٹ کا موقع ملے تو وہ ٹام کروز اور براڈ پٹ میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں گی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ محبت کرنے والا شخص کبھی بھی دوسروں کو تکلیف نہیں دیتا اور جو تکلیف دیتے ہیں وہ محبت نہیں کرتے اور یہی کسی کو سمجھنے کی پہلی نشانی بھی ہوتی ہے۔

محبت ہوجانے کا علم کیسے ہو؟ کے سوال پر زویا ناصر نے بتایا کہ کسی کو میسیج کا جواب دینا، کسی کے لیے سوچتے رہنا، اسے عزت اور احترام دینا، اسے دیکھ کر مسکرا دینا اور ان سے باتیں کرنے کے لیے بے تاب رہنے جیسی باتوں سے محبت کا علم ہوجاتا ہے، یہی وہ نشانیاں ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ کون محبت میں گرفتار ہوچکا ہے یا نہیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں زویا ناصر نے کہا کہ وہ پہلی نظر کی محبت پر یقین نہیں رکھتیں، وہ پہلے کسی بھی شخص کو پرکھتی اور سمجھتی ہیں، اس کے بعد ہی اس سے محبت کرتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024