• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

جنوبی کوریا میں قتل کے 16 سال بعد خاتون کی لاش برآمد

شائع September 24, 2024
— فوٹو:فائل
— فوٹو:فائل

جنوبی کوریا میں پولیس کو ایک خاتون کی لاش ملی، جنہیں 16 سال قبل ان کے بوائے فرینڈ نے قتل کردیا تھا۔

پولیس نے 16 سال قبل اپنی گرل فرینڈ کو قتل کرنے اور اس کی لاش کو گھر کی بالکونی میں دفنانے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق گیونگنام صوبائی پولیس اور جیوجے پولیس اسٹیشن کے مطابق ملزم پر اکتوبر 2008 میں خاتون کو بحث کے دوران قتل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے خاتون پر کسی بھاری چیز سے حملہ کیا، جس کے بعد اس کی لاش کو ایک بڑے بیگ میں چھپا دیا، ملزم نے اینٹوں کا استعال کرتے ہوئے لاش کو اپنی بالکونی میں دفنایا ۔

خاتون کے تین سال بعد تک لاپتا ہونے کی اطلاع نہیں دی گئی تھی، کیونکہ وہ اپنے ہی خاندان سے رابطے میں نہیں تھی۔

2011 میں لاپتا افراد سے متعلق تفتیش کے دوران ملزم نے پولیس کو بتایا تھا کہ ان کاخاتون سے تعلق ختم ہوچکا ہےاور شواہد نہ ہونے کے سبب تفتیش نہیں ہو سکی تھی۔

پولیس نے صحافیوں کو بتایا کہ پہلے لاش اس لیے بر آمد نہیں ہوئی کیونکہ اسے بالکونی کی تنگ جگہ دفن کیا گیا تھا اور یہ جگہ 2016 سے تقریباً خالی تھی۔

اس سال ملزم کو منشیات کے استعمال کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، خاتون کی لاش گزشتہ ماہ بالکونی سے پانی کی لائن کی مرمت کے دوران بر آمد ہوئی۔

پولیس کے مطابق لاش کی شناخت فنگر پرنٹس کی مدد سےکی گئی تھی، ملزم نےتفتیش کے دوران جرم کا اعتراف کیا۔

گیونگنام صوبائی پولیس کے ایک پولیس اہلکار نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ تفتیش تقریباً مکمل ہو چکی ہے اور مجرم کو جلد سزا دی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024