• KHI: Fajr 5:05am Sunrise 6:21am
  • LHR: Fajr 4:31am Sunrise 5:52am
  • ISB: Fajr 4:34am Sunrise 5:57am
  • KHI: Fajr 5:05am Sunrise 6:21am
  • LHR: Fajr 4:31am Sunrise 5:52am
  • ISB: Fajr 4:34am Sunrise 5:57am

ایف بی آر کا کارنامہ، عمر ایوب کے مرحوم والد کو ٹیکس نوٹس بھیج دیا

شائع September 23, 2024
قائد حزب اختلاف عمر ایوب کے والد گوہر ایوب خان— فائل فوٹو: ڈان
قائد حزب اختلاف عمر ایوب کے والد گوہر ایوب خان— فائل فوٹو: ڈان

ٹیکس چوری میں ملوث عناصر کو قانون کی گرفت میں لانے میں مصروف عمل فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے انوکھا کارنامہ انجام دیتے ہوئے ہری پور میں عمرایوب کے والد مرحوم گوہر ایوب خان کو ٹیکس نوٹس بھیج دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ایف بی آر ان دنوں ٹیکس چوری میں ملوث عناصر کے خلاف سرگرم عمل ہے اور اس سلسلے میں ملک بھر میں ٹیکس نادہندگان کو نوٹس بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔

تاہم اس مہم کے دوران ایف بی آر نے بڑی غلطی کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کے والد مرحوم گوہر ایوب کو بھی ٹیکس نوٹس بھیج دیا جس کا عمر ایوب نے نوٹس سوشل میڈیا ویب سائٹ پر شیئر کیا۔

عمر ایوب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر نوٹس شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میرے والد گزشتہ سال انتقال کر گئے تھے لیکن ایف بی آر نے انہیں آج نوٹس بھیجا ہے۔

انہوں نے چیئرمین ایف بی آر اور افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کم از کم جو لوگ دنیا سے چلے گئے انہیں تو سکون سے رہنے دیں، کوئی شرم، کوئی حیا۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 ستمبر 2024
کارٹون : 21 ستمبر 2024