ٹیکس چوری میں ملوث عناصر کو قانون کی گرفت میں لانے میں مصروف عمل فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ہری پور میں عمرایوب کے والد مرحوم گوہر ایوب خان کو ٹیکس نوٹس بھیج دیا۔
جلسے کے اخراجات اور ناقص انتظامات پر پی ٹی آئی اراکین اسمبلی آپس میں دست و گریبان ہو گئے، امتیاز شیخ اور فرخ جاوید کے درمیان تلخ کلامی اور ہاتھا پائی ہوئی۔
فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے ٹائم فریم کے مطابق 7 دن میں رپورٹ وزیراعظم آفس کو جمع کرانی تھی، جبکہ کمیٹی متعلقہ ٹائم گزر جانے کے بعد تاحال انکوائری رپورٹ وزیراعظم آفس کو جمع نہ کراسکی۔
ہائی کورٹ کے رجسٹرار محمد داؤد خان ناصر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق چیف جسٹس نے کارروائی سریاب کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی رپورٹ کی بنیاد پر کی۔
امتحان کے دوران 11 امیدواروں سے الیکٹرانک ڈیوائسز برآمد کی گئیں، نقل کرنے کے الزام پر 50 امیدواروں پر مقدمات درج، سہولت کاری کے الزام میں 2 افراد گرفتار
وفاقی وزارتوں، ڈویژنوں، منسلک محکموں اور ذیلی دفاتر کے عملے اور افسران کے لیے کرائے کے گھروں کے لیے حد کا اطلاق اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں ہوگا۔
حکومت کا آئینی ترامیم کا طریقہ کار متنازع ہو گیا ہے، حکومتی ناکامیاں ملک دشمن عناصر کو عوام اور فوج میں اختلاف پیدا کرنے کا موقع دیتی ہیں، سابق گورنر سندھ