• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

عمران خان نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں چیف جسٹس کیخلاف دوبارہ درخواست دائر کردی

شائع September 23, 2024
فائل فوٹو
فائل فوٹو

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دوبارہ درخواست دائر کر دی۔

ڈان نیوز کے مطابق درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی پی ٹی آئی اور عمران خان کے خلاف جانبدار ہیں، چیف جسٹس میرے اور پی ٹی آئی سے متعلقہ کسی بھی کیس کا حصہ نہ بنیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی ابھی تک اپنے خلاف دائر ریفرنس کو ذاتی حملہ تصور کرتے ہیں۔

درخواست میں بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی اہلیہ متعدد مواقع پرعمران خان کے خلاف بیانات دے چکی ہیں۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی پہلی درخواست واپس بھجوا دی تھی۔

26 جولائی کو سابق وزیراعظم عمران خان نے سپریم کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے درخواست کی کہ وہ کسی ایسے بینچ کی سربراہی نہ کریں جو ان کی، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی، خاندان کے کسی فرد، پی ٹی آئی یا سنی اتحاد کونسل (ایس آئی سی) سے متعلق معاملات کی سماعت کر رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024