لاہور: طالب علم پر تشدد کا الزام، نجی اسکول کا پرنسپل گرفتار
پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے ایک نجی اسکول میں مبینہ طور پر طالب علم پر تشدد کرنے کے الزام میں نجی اسکول کے پرنسپل کو گرفتار کر لیاگیا۔
ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق واقعہ صوبائی دارالحکومت کےعلاقے فیکٹری ایریا کی حدود میں پیش آیا۔
سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) کینٹ کے مطابق متاثرہ شہری کے والد کی مدعیت میں نامزد ملزم کے خلاف فوری مقدمہ درج کرگیا اور ملزم پرنسپل کو گرفتار کرکے اسے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف قانون کے مطابق مزید کارروائی کی جائے جب کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔