• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

چیئرمین پی ٹی آئی کی لاہور انتظامیہ سے رکاوٹیں کھڑی نہ کرنے کی درخواست

شائع September 21, 2024
— فائل فوٹو: ڈان
— فائل فوٹو: ڈان

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اپنے ویڈیو پیغام میں انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ وہ رکاوٹ کھڑی نہ کریں، رکاوٹیں نہ ہونے سے عوام وقت پر جلسہ گاہ پہنچ سکیں گے اور ہم جلسہ بروقت ختم کرسکیں گے۔

پی ٹی آئی آج لاہور میں کاہنہ روڈ مویشی منڈی سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی جس کے لیے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی نے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو 21 ستمبر کو لاہور جلسہ کے لیے این او سی جاری کردیا گیا ہے، این او سی جاری کرنے پر کرنے پر میں ضلعی انتظامیہ کا مشکور ہوں۔

بیرسٹر گوہر نے اپیل کی کہ زیادہ سے زیادہ کارکن جلسہ میں شرکت کریں، پورے ملک کے لوگ آئیں، پی ٹی آئی ورکرز سے درخواست ہے، پرامن طریقے سے جلسہ میں شرکت کریں۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ سے درخواست کرتا ہوں کہ راستوں میں کسی قسم کی رکاوٹ کھڑی نہ کریں، تاکہ رکاوٹیں نہ ہونے پر عوام وقت پر پہنچ سکیں گے اور ہم جلسہ بر وقت ختم کرسکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کارکنوں سے اپیل ہے ایک بجے تک جلسہ گاہ پہنچیں، تاکہ وقت پر سارا عمل ہو، یہ بانی چئیرمین کا پیغام ہے کہ سب کارکن جلسہ میں شرکت کریں۔

بیرسٹر گوہر خان نے مزید کہا ہےکہ میری پنجاب کے عوام اور خاص طور پر لاہوریوں سے درخواست ہے کہ اس جلسہ میں زیادہ سے زیادہ شرکت کریں۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آج لاہور میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، ضلعی انتظامیہ نے مینار پاکستان کے بجائے کاہنہ روڈ مویشی منڈی میں 43 شرائط کے ساتھ جلسے کی اجازت دی ہے جس کے تحت جلسہ دوپہر 3 بجے شروع کرکے شام 6 بجے ختم کرنا ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024