• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm

وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، مجوزہ آئینی ترمیمی پیکج پر مشاورت

شائع September 20, 2024
—فائل فوٹو: اے ایف پی
—فائل فوٹو: اے ایف پی

وزیراعظم شہبازشریف نے مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے ملاقات کی جس کے دوران ملکی صورتحال اور مجوزہ آئینی ترمیمی پیکج پر مشاورت کی گئی۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق پارٹی ذرائع نے بتایا کہ جاتی امرا رائیونڈ لاہور میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران وزیراعلی پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔

پارٹی ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنے بڑے بھائی اور سابق وزیر اعظم کو ملکی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، ملاقات کے دوران حکومت کی جانب سے مجوزہ آئینی ترمیمی پیکج پر بھی مشاورت کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف نے اس حوالے سے اتحادی جماعتوں سے اب تک ہونے والی مشاورت پر بھی نواز شریف کو بریفنگ دی۔

رپورٹ کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم کے دورہ امریکا کے ایجنڈے پر بھی تفصیلی غور و خوض کیا گیا، صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے سیاسی صورتحال پر وزیر اعظم کو اہم مشورے دیے۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025