• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm

پاکستان انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کا رکن منتخب

شائع September 20, 2024
— فوٹو: ایکس
— فوٹو: ایکس

پاکستان کو 21 ویں مرتبہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کا رکن منتخب کر لیا گیا۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کی رپورٹ کے مطابق 68 ویں جنرل کانفرنس پاکستان کے لیے بہت سے اعزازات لے کر آئی ہے جو اپنی نوعیت کے لحاظ سے بہت اہم ہیں۔

یہ اعزاز پاکستان اور پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کی امن اور ترقی کے لیے جوہری توانائی کے استعمال میں آئی اے ای اے کے بصیرت انگیز اقدامات میں فعال شرکت کی عکاسی کرتا ہے۔

اس سے قبل اسلام آباد میں پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے نامور ہسپتال نیوکلیئر میڈیسن، آنکولوجی اینڈ ریڈیو تھراپی انسٹی ٹیوٹ (نوری) نے بین الاقوامی سطح پر اس وقت تعریفیں سمیٹیں جب کینسر کی تشخیص، علاج اور علاقائی رکن ممالک کے ساتھ مہارت کے اشتراک میں اس کے کلیدی کردار کا اعتراف کیا گیا۔

یہ اعتراف بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی نے خود 68ویں جنرل کانفرنس کے موقع پر دو سائیڈ لائن ایونٹس میں شرکت کے دوران کیا۔

آئی اے ای اے سیکرٹریٹ کے زیر اہتمام پہلی سائیڈ لائن تقریب کا عنوان ’سب کے لیے امید کا احساس: امید کی کرنیں اینکر سینٹرز – ایک سال مکمل ہونے پر‘ تھا۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ریز آف ہوپ اینکر سینٹرز تعلیم، تربیت، تحقیق، جدت اور کوالٹی ایشورنس جیسے اہم شعبوں میں پڑوسی ممالک کو ٹارگٹڈ سپورٹ کے ذریعے کینسر کی مساوی دیکھ بھال کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

آئی اے ای اے کے پہلے پانچ اینکر سینٹرز کا ایک سال مکمل ہونےکے موقع پر اس تقریب کا انعقاد کیا گیا تاکہ ان مراکز کی جانب سے حاصل کی گئی پیشرفت کو نمایاں کیا جا سکے۔

اس موقع پر رافیل ماریانو گروسی نے 15 اور 16 فروری 2023 کے پاکستان کے اپنے دو روزہ سرکاری دورے کے دوران ہسپتال کے دورہ کو یاد کرتے ہوئے نوری ہسپتال کی سہولیات، مہارت کے ساتھ ساتھ اشتراک کرنے پر آمادگی کے حوالے سے سرفہرست ہونے کی تعریف کی۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025